انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریبا 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.14 ڈالر یا 1.69 فیصد کی کمی سے 66.30 ڈالر پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.17 ڈالر یا 1.84 فیصد کی کمی سے 62.50 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تھی جو 4 اپریل کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 61 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 68.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 60 سینٹ یا 0.94 فیصد اضافے سے 64.27 ڈالر فی بیرل پر رہا۔