پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ بی سی سی آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام لکھنے کی اجازت نہیں دے گا، تاہم، بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے بعد میں تصدیق کی کہ بورڈ آئی سی سی کے قوانین پر عمل کرے گا۔
ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ہوم سیریز کے دوران سفید گیند کی نئی شرٹ پہنی تھی تاہم چیمپیئنز ٹرافی میں ایک اضافی تبدیلی کی گئی، اوپری دائیں کونے میں میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا لوگو تھا۔
These pics from today ????
How good ????????#TeamIndia | #ChampionsTrophy pic.
— BCCI (@BCCI) February 17, 2025
قاعدے کے مطابق، آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام پہننا ہوگا، چاہے وہ نیوٹرل مقامات پر ہی کیوں نہ کھیلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا کی جانب سے یکے بعد دیگے نیا تنازعہ کھڑا کیا جاتا رہا ہے، جس پر اسے سیاست کے زیر اثر کھیلوں کو متنازعہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پہننے والی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کردیا تھا۔
اس سے قبل انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے سے انکار کرکے ہائبرڈ ماڈل پر اصرار کیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر ہوتی رہی اور انڈیا کے میچز دبئی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے شرٹس پر پاکستان کا نام لکھوانے کا معاملہ، بھارت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے
واضح رہے کہ اس کے بعد بھارت نے پاکستان میں ہونے والی ’کیپٹنز میٹنگ‘ میں ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھیجنے سے بھی انکار کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ایونٹ انگلینڈ برانڈنگ پاکستان چیمپئنز ٹرافی دیواجیت سائکیا روہت شرما کرکٹ کیپٹنز میٹنگ ہائبرڈ ماڈل ویرات کوہلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ایونٹ انگلینڈ پاکستان چیمپئنز ٹرافی روہت شرما کرکٹ کیپٹنز میٹنگ ہائبرڈ ماڈل ویرات کوہلی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان کا نام میزبان ملک کے لیے
پڑھیں:
خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً تیس منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم، بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔
بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ “شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔” ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو “مینجمنٹ فیل” قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے عالمی مقابلوں میں بہتر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کو نقصان نہ پہنچے۔
دوسری جانب، ماہرینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاخیر کی بنیادی وجہ موسم تھا، تاہم انتظامیہ کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمتِ عملی پہلے سے تیار رکھنی چاہیے تھی۔
میچ بعد ازاں شروع ہوا اور بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی کے ذریعے فائنل میں موجودگی کا جواز ثابت کرنے کا موقع ملا، مگر میڈیا کے مطابق “شاندار موقع انتظامی کمزوریوں کے باعث مدھم پڑ گیا۔”
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں