پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی منگل کی علی الصباح لاہور پہنچ گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔

8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت بھی شامل ہے جو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو کھیلے گی۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کی تیاریاں مکمل، محسن نقوی کی انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت

کراچی میں ایونٹ کے افتتاحی میچ کے لیے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے اور گراؤنڈ میں صرف اسی شخص کو داخلے کی اجازت ہو گی جس کے پاس ٹکٹ ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کی پریکٹس

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔

محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، کامران غلام، نائب کپتان سلمان علی آغا، طیب طاہر، عثمان خان، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو دھچکا

ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔ فاسٹ بالر لوکی فرگوسن پاؤں میں انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کو 15 رکنی اسکواڈ میں اس وقت تبدیلی کرنا پڑی تھی جب فاسٹ بالر بین سیئر پٹھوں کے کھچاؤ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا یہ ایونٹ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دبئی ایک نیوٹرل ویونیو کے طور پر بھارت کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں شامل تمام 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی

گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 4 اور دوسرا 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

فائنل مقابلہ پاکستان میں کس صورت میں ممکن؟

بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ دوسری صورت میں فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد کئی برس تک پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان سے بہتر میزبان کوئی اور ہو نہیں سکتا تھا، ایان بشپ

سال 2014 میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ملک میں سیکیورٹی صورتِ حال بہتر ہونا شروع ہوئی اور پھر 2019 میں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی۔ بعدازاں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں افتتاحی میچ کی میزبانی کے لیے کی ٹیم

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو