فاروق ستار کو شرجیل میمن نے دوران پریس کانفرنس ٹوک دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان فاروق ستار کو وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران ٹوک دیا۔
کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار نے شرجیل میمن، لیاقت محسود اور شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اس دوران جیسے ہی فاروق ستار نے وضاحت دی تو صوبائی وزیر نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ اور لوگوں نے بھی بات کرنی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر پریس کانفرنس پر آیا ہوں، ہماری پارٹی عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انتباہ دینے اور تشدد میں فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس شہر کے عوام کی ترجمانی کرتا ہوں جی، میں یہاں نہیں تھا تو اس لیے کچھ باتیں کرنا ضروری ہے، یہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو ہونا چاہیے تھا۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی کے 100 سے زیادہ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں یہ حادثات سیاسی یا انتظامی مسئلہ نہیں انسانی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثات لسانی مسئلہ نہیں اورنہ ہی اس کو لسانی مسئلہ بنانا چاہیے، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات مناسب نہیں، ہم سب مسئلے کے حل کےلیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز کو گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکرز کو بھی ریگولیٹ کرنا ہوگا، ان کا ٹائم بھی مقرر کرنا ہوگا، معلوم نہیں حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ملا ہے یا نہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ اس مسئلے پر ایک کمیشن بنانا چاہیے جو تمام معاملے کی تحقیقات کرے، ایم کیو ایم عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فاروق ستار نے پریس کانفرنس ایم کیو ایم نے کہا کہ
پڑھیں:
بینظیر ہاری کارڈشتکاروں کیلیے نیا دور ثابت ہوگا‘شرجیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-20
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے ، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی امداد بینظیر ہاری کارڈ سے شفاف طریقے سے کسانوں اور کاشتکاروں تک پہنچ رہی ہے، سندھ حکومت کی یہ کوشش صرف کسانوں کی خوشحالی تک محدود نہیں، اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اس طرح کے اقدام سے صوبے میں گندم کی پیداوار بڑھے گی تو پاکستان کو باہر سے گندم منگوانی نہیں پڑے گی، قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور معیشت مستحکم ہوگی، آنے والے سالوں میں سندھ کے کسان جدید ٹیکنالوجی اور حکومتی تعاون کی بدولت زیادہ پیداوار حاصل کریں گے، جس سے صوبہ ہی نہیں، پورا پاکستان فائدہ اٹھائے گا۔