یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسزمیں طلبہ کے بیٹھنے کیلیے مناسب کرسیاںتک موجود نہیں،عبدالرحیم خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو اسلامی جمعیت طلبہ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔