قرآنی تعلیمات ہی سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے، حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا اور فریضہ اقامت دین قرآن انسٹیٹیوٹ کا مشن ہے۔ یہ بات انہوں نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کی تقریب تقسیم اسناد کے شرکا سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج المیہ ہے یہ کہ قرآن ہمارے سینوں میں عزت و احترام کے لیے تو موجود ہے لیکن نظام کے قیام کے لیے نہیں ہے۔قرآن کی تعلیمات کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح اورفلاح کا فریضہ انجام دیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام قرآن کا ڈپلومہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد اور مبارک باد پیش کی۔ نگراں الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ راحیلہ بقا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد آج کی تعلیم یافتہ عورت کو قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے ،ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر زبیدہ جبیں ، عفت سجاد اور صدر جے آئی ویمن ونگ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر طلعت نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قرا ن انسٹیٹیوٹ
پڑھیں:
اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔
مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی کے وقت ہر ممکن ریلیف دینا اور انہیں آسانی سے خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلا معاوضہ سی ڈی اے قبر کھدائی محمد علی رندھاوا میت بس سروس