راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جب کہ منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔

ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی، جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش رہی جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی۔

آئل سیکٹر کو پرائس کیپ کے ساتھ ڈی ریگو لیٹ کرنے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی

نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے۔ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے، مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کے لیے زندہ ہے پاکستان کے لیے جان دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی
  • نومئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی
  • انڈین آرمی کی بڑی ناکامی، سارے حقائق سامنے آ گئے
  • پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا
  • لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت
  • سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار