دبئی، ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئرکنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریازتیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری دینے والے افراد کے آرام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نے ریسٹنگ ایریاز منصوبہ مکمل کر لیا، 2023 میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024 تک 20 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے تھے تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریسٹنگ ایریاز
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔