کشتی حادثے کے بعد 30,000 پاکستانی کنٹرول لسٹ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد( زبیر قصوری) کشتی کے المناک حادثات کے بعد جن میں سینکڑوں نوجوان پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ تقریباً 30,000 پاکستانی شہریوں کے نام کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ہزاروں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کاروباری مقاصد کے لیے پاکستان سے دبئی اور دیگر ممالک کا کثرت سے سفر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے سفارت خانوں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹس پر کارروائی کی گئی ہے۔ ہزاروں افراد کو تین مختلف کنٹرول لسٹوں میں شامل کیا گیا ہے: ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)، پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل)، اور بلیک لسٹ۔جب ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ دبئی حکام سے خفیہ طور پر فہرستیں موصول ہوئی ہیں اور ان ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کنٹرول لسٹ میں شامل تمام افراد کسی نہ کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں ہوائی اڈوں پر روکا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنٹرول لسٹ گیا ہے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسانوں کا اصل تحفظ فصل کی مناسب قیمت کے حصول پر ہے، مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ زراعت، صنعت و تجارت کو تباہ کر رہا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معیشت بحال ہوگئی تو قرضے کیوں ری شیڈول کرائے جا رہے ہیں۔