مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔

مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں، اب ملک اللہ کے فضل وکرم سے ایک بار پھر اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو رہا ہے۔

نوازشریف نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اُن عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے جو انتشار پھیلانے اور عدمِ استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام وتفہیم کے ساتھ معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہییں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ کرنے کی

پڑھیں:

چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم

چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کے بزنس نمائندگان کے سمپوزیم میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے فوائد کو چین کے صنعتی فوائد کے ساتھ ملا کر زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات تشکیل دی جا سکتی ہے، اور کاروباری اداروں کی عالمی مسابقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسرا، چین میں مصنوعات اور خدمات کے صارفین کی بڑی تعداد موجود ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے درمیان ایک موثر تعامل ہے، جس سے کاروباری اداروں کو وسیع گنجائش اور بڑے مواقع مل سکتے ہیں. تیسری بات یہ ہے کہ چین کی معیشت نے ایسا استحکام پیدا کیا ہے جو بیرونی شدید عوامل کا مقابلہ کر سکتا ہے،جس سے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز چین میں زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 160 کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال میں چین کی پالیسی کا استحکام اور طویل مدتی منصوبہ بندی خاص طور پر قابل قدر ہے۔ غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کے اقتصادی امکانات اور کھلے تعاون پر بھرپور اعتماد ہے، اور وہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانچ فیصد دفاعی اخراجات کا ہدف نیٹو کے تعطل کو بے نقاب کرتا ہے ،چینی میڈیا فیچر فلم’’شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی‘‘ کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشرکر دی گئی گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو: ڈیجیٹل تہذیب میں قدیم مشرقی حکمت کی روشن خیالی پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دو عام تعطیلات، عوام کیلئے اہم خبر
  • ہم موجودہ حکومت گراتے ہیں تو کیا بے یقینی پیدا نہیں ہو گی؟ قمر زمان کائرہ
  • چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم
  • وزیر خزانہ کو بجٹ کتاب مارنے پر اپوزیشن رکن معطل؛سپیکر نے رولنگ سنا دی
  • ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی پیدا کیا اور تہران پر یکطرفہ پابندیاں بڑھائیں، چین
  • بھارت کی کینیڈین سیاستدانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش
  • مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والا سولر پینل تیار
  • او آئی سی کا اجلاس!
  • شریک جرم ہونے سے بہتر ہے کہ انسان اپنی جان قربان کردے، شوکت صدیقی
  • ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے: روسی صدر