Juraat:
2026-06-03@07:37:52 GMT

بھارت کی کینیڈین سیاستدانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

بھارت کی کینیڈین سیاستدانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش

ریاض احمدچودھری
بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارت نے جون 2021 میں لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی۔ سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا، کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا۔
کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کی کہ بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔ کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی (CSIS) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام بشمول کینیڈا میں بھارتی پراکسی ایجنٹس، کینیڈا کی کمیونٹیز اور سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھارت کی یہ سرگرمیاں کینیڈا کے مؤقف کو بھارتی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہیں، بھارتی سرگرمیوں سے خاص طور پر کینیڈا کے خالصتان کے حامی افراد سے متعلق مؤقف پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ رپورٹ بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم کی جی سیون اجلاس میں گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جب کہ اس ملاقات میں بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات 2023 سے کشیدہ ہیں جب سابق کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے سکھ رہنما نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم مودی حکومت نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
کینیڈا میں سکھوں کے قتل اور امریکہ میں سکھ رہنما پر قاتلانہ منصوبے کے بروقت افشاء ہونے پر بھارت امریکہ تعلقات میں بھی دراڑ پڑ گئی ہے۔ بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ستمبر میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو ہونے والی یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا تھالیکن بھارتی سرکار پرکینیڈا اور امریکہ میں سکھوں کے قتل کے الزام کے بعد امریکی صدرنے بھارت کا اہم ترین دورہ منسوخ کر دیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کسی امریکی صدر نے یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت مسترد کی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض گھریلو مصروفیات کے سبب یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل دوہزارتئیس میں جاری کردہ میمو پیش کردیا جس میں ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے میمو نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کولکھے گئے۔ میمو میں سکھ رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دی گئیں۔ کلاسیفائیڈ دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دستخط فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوچکے ہیں۔پانچ ممالک کی مشترکہ انٹیلی جنس ایجنسی فائیو آئیز نے بھی امریکی اورکینیڈا کے ہندوستان کیخلاف دعوؤں کی تصدیق کی۔ ہندوستانی دستاویزات سے ثابت ہوچکا ہے مودی سرکارنے دنیا بھرمیں سکھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اپریل2023 میں میموبھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے، جس کے 2 ماہ بعد ہردیپ سنگھ نجرکوکینیڈامیں قتل کردیا گیا اور جون 2023 میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کے ہاتھوں قتل پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے الزامات کو سنجیدہ لینے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں۔ بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کررہے۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا یا ہے کہ بھارت کو خبردار کیا جائے کہ ریاستی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
امریکہ اور کینیڈا میں کم از کم چار سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کو قتل کرنے کے مبینہ منصوبے میں ایک بھارتی باشندے پر فرد جرم عائد کی ہے۔ ان الزامات کی کڑیاں اس سال کینیڈا میں سکھ کینیڈین شہری کے قتل ساتھ بھی جوڑے گئی ہیں۔ چیک ریپبلک میں امریکی درخواست پر گرفتاربھارتی شہری نکھل گپتا پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا نشانہ کینیڈین دہری شہریت کے حامل گرو پتونت سنگھ پنوں تھے۔ گرو پتونت سنگھ پنوں امریکہ میں قائم سکھ علیحدگی پسند گروہ کے رکن ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: میں سکھ رہنما کینیڈا میں امریکہ میں ہردیپ سنگھ میں بھارت کینیڈا کے ہونے کی کی کوشش کے قتل

پڑھیں:

  جی بی الیکشن: مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی

فیصل جمیل :گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔

 الیکشن سے قبل ہی حاجی اکبر تابان امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی، مہا جرین 1971 نے مسلم ن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

  دوسری جانب  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو آج گلگت اور ہنزہ کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما ہنزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  سکردو اور دیگر اضلاع میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، وہ پارٹی رہنماؤں کے انتخابی دفاتر کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے بھی خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عابد رضا کوٹلہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔

  پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما آج مجموعی طور پر چار مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ادھر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام بھی گلگت میں موجود ہیں جہاں ان کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

 گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔
 

متعلقہ مضامین

  •   جی بی الیکشن: مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • جی بی الیکشن:سکردو سےمسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے