2025-11-04@22:28:53 GMT
تلاش کی گنتی: 125
«اپنے پہلے»:
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
کراچی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، مشن کلین سویپ کیلیے پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھالیں۔ گرین کیپس فتح سے نئے ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے کی مشکل ترین دیوار پھلانگ لیں گے، پہلے میچ کی فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ عبداللہ شفیق پر بیٹ پر لگا زنگ جھاڑنے کا چیلنج درپیش ہوگا، سینئر جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان پھر توقعات کا محور ہوں گے۔ کپتان شان مسعود بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسپن اسٹارز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر پروٹیز بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے بے چین ہیں۔ شاہین آفریدی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کبڈی ٹیم نے بحرین میں شروع ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز راؤنڈ کے دونوں میچز جیت لیے۔بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل کبڈی کے مقابلے شروع ہوچکے اور پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔پہلے روز پہلے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 21 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے شکست دی۔ بحرین کے خلاف پہلے ہاف میں پاکستان کو 07-50 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 37 اور بحرین نے 14 پوائنٹس بٹورے اور یکطرفہ فتح اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پاکستان ٹیم اس میں...
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سالہ کیریئر کے بعد پہلی بار بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز 2025 میں انہیں یہ اعزاز فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں ان کی شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کے جذبات ان پر غالب آ گئے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’اس سال میرے فلمی سفر کو 25 سال مکمل ہوئے ہیں۔ یہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے کہ میں یہ ایوارڈ اپنے خاندان کے سامنے وصول کروں۔‘‘ اداکار نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی آردھیا کو دیتے...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی جبکہ محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: 3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ 362 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔...
عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جسے ’بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس‘ نے پہلی مرتبہ اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک یورپ کے بڑے بڑے کلبز جیسے مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس میں کھیلتے ہوئے، 40 سالہ پرتگالی اسٹار نے اپنی شہرت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نائکی (Nike) اور آرمانی (Armani) جیسے برانڈز کے ساتھ اچھے خاصے نقد معاہدے کیے ہیں۔ لیکن موجودہ وقت میں، یعنی اپنی کھیل کے اختتامی دور میں، انہیں سب سے امیر کھیلوں کے افراد میں شامل کر دیا گیا...
پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں نہیں، جعلی...
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا...
’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...
بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔ جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر 1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا...
اپنے ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ ناقابلِ قبول ہے کہ حماس فلسطینی ریاست بننے سے پہلے غیر مسلح ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی آزادی کی تحریک نے آزادی سے پہلے اپنے ہتھیار نہیں چھوڑے، چاہے وہ جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر یا آئرلینڈ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ ناقابلِ قبول ہے کہ حماس فلسطینی ریاست بننے سے پہلے غیر مسلح...
وزیر اطلاعات پنجاب کا پیپلز پارٹی کے راہنما کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ ہماری مقبولیت اور فکر سے زیادہ آپ اپنی اور اپنی جماعت کی مقبولیت کو مدنظر رکھیں، اس طرح کی بیان بازی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا نہ ہی ایسے پیپلز پارٹی اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا قمر الزمان کائرہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ لوگوں نے پنجاب حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کی ریس لگائی ہے، ابھی بھی آپ کہتے ہم پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کر رہے۔؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی...
’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے غیر روایتی اور متنازع رویے پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، مگر میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا کیونکہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی کے ہاتھوں پیش کی جانی تھی، جس پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کھیل رہے تھے...
کراچی: ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔ بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگادیا اور سوال سمجھ نہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کس سطح کا کام ہورہا ہے تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ پنجاب کی پنک سکوٹیز کے منصوبے کو کاپی کر کے سندھ حکومت نے اچھا کیا، ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں لیکن وفاق کو دیے جانے والے مشوروں میں حکمت بھی ہونی چاہیے۔ کسانوں کے لئے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ 2024ء میں کسانوں کو 55...
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز دنیا کے سب سے بڑے انفرادی فٹبال اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کر لیا اور اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ خواتین کا ایوارڈ اسپین کی اسٹار آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا۔ یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 28 سالہ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے نوجوان سینسیشن لامین یامال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 2024 میں یہ ٹرافی اسپین...
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے...
چارلی کرک کی اہلیہ، ایریکا کرک، نے پہلی بار اپنے شوہر کے قتل کے بعد عوامی طور پر بیان دیا ہے۔ دائیں بازو کے سرگرم رہنما اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ایریکا کرک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شوہر کی میراث کو کبھی مرنے نہیں دیں گی۔ ایریکا نے اپنے شوہر کے آفس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارلی اپنے بچوں سے محبت کرتے تھے اور مجھے دل کی گہرائیوں سے چاہتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے قتل کے مرکزی ملزم کی اطلاع کس نے دی؟ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے...
کیا آپ بھی رات کو سونے سے پہلے سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ تو خبردار ہو جائیں، کیونکہ یہ معمول آپ کی نیند کا سب سے بڑا دشمن ثابت ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی خرابی کی ایک بڑی وجہ سونے کے وقت بستر پر فون یا اسکرینز کا استعمال ہے — نہ کہ صرف سونے سے چند گھنٹے پہلے موبائل فون دیکھنا۔ تحقیق میں 11 سے 14 سال کی عمر کے 85 بچوں کی نیند، سرگرمیوں اور اسکرین ٹائم پر نظر رکھی گئی۔ بچوں کو باڈی کیمرے، انفراریڈ کیمرے اور گھڑی نما نیند مانیٹرنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا، تاکہ سونے کے وقت...
جرمنی کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بریٹیسلاوا میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ہینکو نے ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ مڈلزبرو کے فارورڈ اسٹریلیک نے دوسرے ہاف کے آغاز کے 10 منٹ بعد اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا۔ یہ ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں جرمنی کی چوتھی شکست ہے۔ جرمنی کا اگلا مقابلہ شمالی آئرلینڈ سے اتوار کو ہوگا جس نے اپنے پہلے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر مقابلوں میں اسپین نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں بلغاریہ کو 0-3 سے شکست دی۔ بیلجیئم نے 0-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ...
ہجرت انسان کی زندگی کا وہ فیصلہ ہے جو اس کے ماضی اور مستقبل کے بیچ ایک مضبوط لکیر کھینچ دیتا ہے۔ یہ فیصلہ اکثر دل پر بوجھ ڈال کر کیا جاتا ہے، کیونکہ اس میں اپنا گھر، گلی محلہ، اور بچپن کی یادیں پیچھے چھوڑنی پڑتی ہیں۔ مگر انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہتر زندگی، امن و سکون، انصاف اور مواقع کی تلاش میں سب کچھ قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطیٰ سے ہر سال لاکھوں لوگ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔ کوئی مزدوری کے لیے جاتا ہے، کوئی تعلیم کے لیے، کوئی کاروبار کے لیے، اور کوئی صرف اس لیے کہ اپنے بچوں کو ایک...
پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔ View this post on Instagram ...
مودی کے پاس استعفے یا کنٹرولڈ آپریشن کا آپشن، اب کی بار پہلے سے زیادہ سخت جواب ملےگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، دشمن اب بھی کوئی مس ایڈونچر کر سکتا ہے لیکن اب کی بار پہلے سے زیادہ ذلت اٹھانا پڑےگی۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور اب 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو یاد آیا ہے کہ انہوں نے بھی پاکستان کے طیارے گرائے تھے، جو بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ پاکستان نے بھارت...
پہلے فلسطین، پھر اسرائیل سے بات، عالمی کانفرنس میں سعودی عرب نے اپنا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لیے ہونے والی اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، جس میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی فراہمی کے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔سعودی وزیر خارجہ نے...
پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف)2025-BYDپاکستان ۔ میگا موٹر کمپنی (MMC) نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ BYD Shark 6 متعارف کرا دی ہے۔یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف ہونے والی سب سے بڑی تیز ترین اور طاقتور خصوصیات کی حامل PHEV (پلگ ان ہائبر ڈالیکٹرک وہیکل )ہے جو مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی جہت متعارف کرارہی ہے۔بی وائی ڈی کی 6 Shark گاڑی مختلف زمینی حالات جیسے مٹی، برف اور ریت کے لیے الگ الگ سطح پر سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کاCell-to-Chassis بیٹری سسٹم سخت راستوں پر...
ISTANBUL: ترکیے نے استنبول میں جاری انٹرنیشنل ڈیفنس فیئر (آئی ڈی ای ایف) 2025 میں اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل ٹیفن بلاک-4 کی نمائش کردی اور مزید 6 نئے جدید سسٹمز بھی پیش کردیے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں 17 ویں عالمی نمائش آئی ڈی ای ایف 2025 جاری ہے جہاں 103 ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور 44 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ عالمی نمائش میں 900 مقامی اور 400 بین الاقوامی دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ترکیے کا ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل ٹیفن میزائل سیریز کا ہائپرسونگ ورژن ہے جو ترکیے کا خود تیار کردہ طویل رینج کا حامل میزائل ہے۔ ٹیفن بلاک-4 بیلسٹک میزائل بنانے ولای کمپنی روکیٹسان نے بیان میں کہا کہ ٹیفن...
کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا اور ادکارہ کو اپنے کمرے میں مردہ پایا۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر پر تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے...
کراچی،ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ویڈیو سکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی وہ عظیم مثال عطاءکرتا ہے جو قیامت تک انسانیت کے ضمیر کو روشنی دکھاتی رہے گی۔ یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ دس محرم الحرام کو میدانِ کربلا میں جو معرکہ رونما ہوا، وہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خاندان اور جانثار رفقاء کے ہمراہ سچائی، عدل اور دین کی سر بلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ خطرناک قرار دے دیا۔ ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی عہدے کے حوالے سے دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، بعض اوقات لگتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ منہ زوربیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے اور اگر آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ 5 فیصد ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہاکہ اگرکسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔ امریکہ میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا گرین کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ ، وارننگ جاری
اسرائیل کا مقصد ایرانی نظام حکومت کا تختہ الٹنا تھا لیکن ایران پہلے سے بڑھکر مستحکم ہوا ہے، مصری تجزیہ کار
یہ بیان کرتے ہوئے کہ قابض اسرائیلی رژیم کیجانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کا اصلی مقصد ایرانی نظام حکومت کا خاتمہ تھا، معروف مصری تجزیہ کار نے اعلان کیا کہ اس حملے میں تل ابیب کی ذلت آمیز شکست کے سبب تہران پہلے سے زیادہ مستحکم ہوا ہے لہذا اب چین و روس کو بھی مضبوطی کیساتھ ایران کیساتھ آ کھڑا ہونا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ مصر کے معروف سیاستدان و تجزیہ کار حمدین صباحی نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی 12 روزہ جنگ کے بارے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قابض صیہونی دشمن کی جارحیت کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے جس کے بدولت ایران اپنی قومی و جمہوری قوت کو برقرار...
بھارت دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے(ہندوستان کی اجارہ داری پہلے قبول کی نہ آئندہ کرینگے، فیلڈ مارشل)
افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اُن سے ایک ہی تقاضا ہے کہ وہ ہندوستان کی دہشتگردانہ پراکسیز کو جگہ نہ دیں، دشمن کی اجارہ داری قبول نہیں معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، اللہ نے ہماری مدد کی ، 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ ہندوستان کی دہشت گردانہ پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو جگہ نہ دیں۔52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم...
کراچی: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15-71 سے ہرا دیا۔ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریف ٹیم کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالیہ رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا لیگ میچ ہفتہ کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ کوریا سے 29 جون، چوتھا میچ جاپان سے 30 جون اور پانچواں میچ مالدیپ سے یکم جولائی کو طے ہے۔ 4 جولائی...
ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیم ون نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ،پاکستان ٹو اپنے پہلے مقابلے میں فتح سے ہمکنار ہوگئی لیکن دوسرا میچ ہار گئی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے اپنے پہلے لیگ میچ میں کمبوڈیا کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے مات دینے کے بعد قطر کو 1-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔ سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان ٹو ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بحرین کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے زیر کیا۔تاہم دوسرے میچ میں اسے چین نے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے پہلے روز پاکستان کے دفاعی چیمپئن اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے میں اویس منیر نے پہلے میچ میں مکاؤ کے چن کن چان کو 2-4 سے شکست دی۔ فریم اسکور کچھ یوں رہا53-1، 11-41، 6-38، 38-9، 0-49، 0-57۔اویس نے آخری فریم میں 52 کا شاندار بریک بھی کھیلا، جو ان کی فارم کا ثبوت تھا۔اپنے دوسرے میچ میں اویس منیر نے بنگلا دیش کے ضیاء الرحمان آزاد کو با آسانی شکست دی۔ اس میچ میں اویس...
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بی بی ایل 15 میں آسٹریلیا و پاکستان کے بڑے بیٹرز کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے۔ یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔ شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔اکثر صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب میٹا نے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔اس حوالے سے فیس بک موبائل ایپ میں پاس کیز (Passkeys) سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مقصد اکاؤنٹ ہیکنگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔پاس کیز دراصل ڈیجیٹل چابیاں ہوتی ہیں، جو روایتی پاس ورڈز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔یہ جدید ٹیکنالوجی طویل پاس ورڈز کے بجائے 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ،...
اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔ نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔ روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا...
فٹنس کی شوقین ایک ایک آسٹریلوی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔34 سالہ اولیویا ونسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ ایک چیلنج کی تلاش میں تھیں جب ان کے شوہر اور کوچ نے مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس مشورے پر میں شروع میں ہنسی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ ناممکن ہے، پھر میں نے دیکھا کہ موجودہ ریکارڈ کیا ہے۔ موجود ریکارڈ 4,081 تھا جسے دیکھ کر پھر میں نے دوبارہ سوچا کہ یہ ناممکن ہے۔لیکن پھر رفتا رفتا ونسن نے کہا کہ میں نے پچھلے ریکارڈ...
پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد نے برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت تقریبا 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آگئے ہیں، دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشاد نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مستقبل میں جب بھی جنگ ہوگی وہ کشمیر کے متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی،پاک بھارت کشیدگی ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا ہے،پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود...
2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں: علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لا اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا .تاہم کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فہرست میں شامل پہنچنے والے رہنما اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور بغیر ملاقات کے اڈیالہ جیل سے واپس...
بھارت نے 54 سال بعد اس پاکستان پر حملہ کیا جو اب 1971 کی جنگ سے قبل کا پاکستان نہیں، جسکا نصف سے زیادہ حصہ جدا کروا کر بنگلہ دیش بنوانے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ بھارت پاکستان کے دو صوبوں میں دہشت گردی کرا رہا ہے، بلوچستان میں بھارت سالوں سے بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور علیحدگی پسندوں کی بھرپور سرپرستی اور دل کھول کر مالی معاونت کر رہا ہے اور صرف دو ماہ قبل ہی اس نے جعفر ایکسپریس میں اپنے پالتو دہشت گردوں سے حملہ کرا کر بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنوا کر من مانے مقاصد حاصل کرنے کی مذموم کوشش کی تھی جس کو پاک فوج نے اپنی حکمت عملی سے ناکام بنا...
پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورے سے نوازا ہے۔ انمول بلوچ صرف اپنے کرداروں ہی سے نہیں بلکہ اپنے نڈر خیالات اور صاف گوئی سے بھی مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ فیشن اور میک اپ میں نت نئے تجربات کرنے والی انمول کو مداح ایک مکمل فیشن آئیکون کے طور پر دیکھتے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے رشتوں کے حوالے سے کچھ دلنشین مشورے بھی دے ڈالے ہیں۔ حال ہی میں انمول بلوچ نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے بارے میں بات کی۔ ان دنوں ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ پہلے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔ ٹفنی ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو دن پہلے شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “دنیا میں خوش آمدید، ہمارے خوبصورت ننھے بچے، الیگزینڈر ٹرمپ بولس۔ ہم تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ایسی محبت جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔” 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے نومبر 2022 میں لبنانی نژاد مائیکل بولس سے شادی کی تھی، ان کے ہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے، جبکہ ٹرمپ کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسوں میں 11واں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ پیارے پاکستانیوں! جب میں یہ خط کوٹ لکھپت جیل کی قید سے لکھ رہا ہوں جہاں میں قید ہوں لیکن میری روح پاکستان سے وفاداری میں غیر متزلزل اور اٹل ہے، گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے ایک بار پھر دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارت بغیر ثبوت اور جواز کے غیر مصدقہ دعوؤں کی آڑ میں اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے...
’پاکستانی افواج سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر‘، بھارتی فوجی قیادت کی پریس کانفرنس پر صارفین کا ردعمل
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی ائیر بیس اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور سیز فائر ہو گیا۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارتی فوجی قیادت نے پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج نے انڈیا کے اندر 26 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی انصار عباسی نے بتا یا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے جتنی جلدی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اس کا کریڈ ٹ ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے ، جس طرح بھارت غرور اور تکبر کا مظاہرہ کر رہا تھا اس کے غرور کو پاکستان کے بھر پور جواب نے خاک میں ملا دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ جب سیز فائر کا فیصلہ ہوا تو پہلے دونوں ملکو ں نے اس کا اعلان کرنا تھا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیز فائر کا اعلان میں خود کروں گا۔ انصار عباسی نے بتا یا کہ رات کو جس وقت آپریشن بنیان مرصوص کا فیصلہ کیا...
آج کل ہمارے سوشل میڈیا پر ایک حلقہ پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بڑے زور شور سے ایک بات دہرا رہا ہے کہ ہم تو صرف سوال پوچھ رہے ہیں، سوال پوچھنا ہمارا حق ہے ، وغیرہ وغیرہ۔ بھیا جی بات یہ ہے کہ پہلے اپنی پوزیشن طے کر لیں۔ آپ پاکستان آرمی کی طرف ہیں یا انڈ ین آرمی کی طرف۔ پھرسوالوں کے جواب بھی مل جائیں گے، ہر سوال کا جواب۔ اس لئے کہ بعض سوالات کی بنت اور انداز ایسا ہے، جسے سن کر لگتا ہے کسی بھارتی فوجی یا بی جے پی کے شدت پسند کارکن نے سوال کا یہ پتھر پھینکا ہے۔ اس میں وہی طنز، وہی خوشی، وہی کمینگی، وہی گھٹیا پن اور...
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کپ کے دوسرے دن دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔چیلنجرز نے قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے زیر کرلیا۔ یہ انونسیبلز کی مسلسل دوسری ناکامی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت 5 ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کے دوسرے دن نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اپنا دوسرا میچ کھیلنے والی انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر134 رنز اسکور کیے۔ صائقہ ریاض ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ گزشتہ میچ میں ففٹی داغنے والی کپتان منیبہ علی نے 31 رنز اسکور کیے، دونوں اوپنرز نے 80 رنزکا...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.(جاری ہے) بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت...
23؍مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کیلئے بند رہیں گی،نوٹم جاری قومی ایئرلائن احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کیلئے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کیلئے بند رہیں گی۔قومی ایئرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنے فضائی حدود...
نیودہلی (اوصاف نیوز)بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہےجس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔ قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کیلئے اپنے فضائی حدود بند کردی تھیں۔پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ صوابی اور بنوں میں دہشت...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہےجس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کردی تھیں۔پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کے دن وائٹ ہاؤس واپس آئے اور اپنے ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بہت سے صدارتی فرامین پر دستخط کیے۔ انہوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں جن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان میں امیگریشن، مساوی مواقع کے اقدامات اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی ٹیرف کی حکمت عملی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روایتی یورپی اتحادیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جارحانہ انداز میں کوشش کی ہے۔ یوکرین...
دوحہ (اوصاف نیوز)قطرکا معروف ادارہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرقطری دیار اور گلوبل بڑی ڈیل کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ یہ اعلان قطر میں ٹرمپ کے مخصوص برانڈ کے تحت رئیل اسٹیٹ منصوبے کا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ادارے ٹرمپ انٹر نیشنل گالف کورس اینڈ ٹرمپ ولاز قطری دارالحکومت دوحہ سے چالیس منٹ کی مسافت پر سمندر کنارے سیمائسما بیچ سائیڈ ڈیویلپمنٹ کےبڑے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ سیمائیسما ڈویلپمنٹ کے اس پراجیکٹ کو قطری دیار کا منصوبہ بتایا جاتا ہے ۔ جس کی مالیت ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے۔ یہ سات کلو میٹر پر پھیلا منصوبہ ہے جس میں ‘انٹر ٹینمنٹ ریزورٹ ڈسٹرکٹ’ شامل ہے۔ نیز 18 ہولز کا حامل گالف کورس اور ‘لیجنڈ تھیم پارک’ بھی...
کراچی: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کو پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فالس فلیگ کی اصطلاح پہلی مرتبہ استعمال نہیں کی گئی بلکہ اس سے قبل 2016میں پٹھان کوٹ حملے، 2019 کے پلوامہ حملوں کو اور2024 میں پہلگام میں غیرملکی سیاحوں پر حملوں کو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارتی سیاستدانوں اور بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے بھی فالس فلیگ قرار دیا جاچکا ہے۔ فالس فلیگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں کوئی ریاست یا ادارہ ایسا حملہ یا واقعہ خود منظم کرتا ہے لیکن اس کا الزام دشمن یا مخالف قوتوں پر...
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے جمعرات کو سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی رینکنگ باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف ایس ایشورن کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی تاریخی رقابت کے پیش نظر بنکاک کے ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں منعقدہ باکسنگ کے اس مقابلے کی انتہائی چرچا تھی، مذکورہ مقابلہ عثمان وزیر کی 16ویں پیشہ ورانہ فائٹ تھی۔ 23 سالہ عثمان وزیر نے اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو ایک اور جہت دیتے ہوئے ابتدائی راؤنڈ میں فائٹ صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈ میں ختم کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر جیسے ہی مقابلے کے آغاز کی گھنٹی بجی،...
نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نجی حج آپریٹرز کی نااہلی کے باعث رواں سال حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال 29 اپریل سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، مگر نجی حج اسکیم کے تحت بیشتر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز مقررہ وقت تک واجبات جمع نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے انہیں ویزا اور دیگر حج امور کی تکمیل میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ میں سے صرف 23,620 افراد اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ 67 ہزار...
کراچی: بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان بیٹنگ لائن مہمان بولرز کے تباہ کن حملوں پر 191 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔ مومن الحق نے ففٹی بنائی۔ پیسرز بلیسنگ موزا ربانی اور ویلنگٹن مساکیڈزا نے 3،3 پلیئرز کو پویلین بھیجا۔ زمبابوے نے کھیل ختم ہونے تک بنا نقصان 67 رنز بنالیے۔ برائن بینیٹ 40 اور سام کرن 17 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ سلہٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن بنگلہ دیش ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ گذشتہ 10 ٹیسٹ اننگز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ بنگلہ دیش 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مومن الحق 56...
KYIV: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا فیصلوں سے قبل یوکرین کا دورہ کریں اور روسی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہ کہ براہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلوں یا مذاکرات سے قبل یوکرین آئیں۔ یہاں مرے ہوئے شہری، جنگجو، تباہ شدہ اسپتال، اسکول اور گرجا گھر آپ کی آنکھیں کھول دیں گے۔ مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک،80 سے زائد زخمی زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ اگر یوکرین کا دورہ کرتے ہیں...
ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال—فائل فوٹو ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔ ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمےداری ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وفاقی حکومت خود نہیں بلا رہی، ترجمان حکومت سندھ کراچی سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سیدنے کہا... انہوں نے بتایا ہے کہ 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ سمعتا افضال سید نے...
بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض اور سدرہ امین 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
ویب ڈیسک: پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کے شر انگیز بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن نہ بنے، وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے،ترجمان نے کہا بھارت خود اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں اقلیتوں پر حملے حکومتی سرپرستی میں ہوتے ہیں، جب کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ریاستی ادارے متحرک ہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انھوں نے کہا انڈیا میں اقلیتوں کے خلاف نفرت، امتیاز اور تشدد...
پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔ دونوں نے 19 مارچ کو نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔ صبور علی اور علی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بچے سے محبت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے...
اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت...
پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔ قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم...
عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی...
لاہور: محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خود مختار ہیں۔ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس...
نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے...
لبنان کے صدر جوزف عون پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان میں 2 سال کے سیاسی تعطل کے بعد نئی حکومت تشکیل عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ وہ بیروت اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے منتظر ہیں۔ جنوری میں صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے اولین بیرون ملک سرکاری دورے پر پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جوزف عون نے ایکس پر شائع شدہ تبصروں میں کہا کہ ’میں آج شام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیے بہت امید کے ساتھ منتظر ہوں‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل کے دوروں کے لیے راہ ہموار...
کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...
ڈھاکا: بنگلا دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس جماعت میں اگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے طالبعلم رہنما شامل ہیں۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اس نئی جماعت، "نیشنل سٹیزن پارٹی" یا "نئی جاتیہ شہری پارٹی" کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے بنگلادیشی پرچم پر مشتمل سبز اور سرخ رنگ کے نشانات پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلا دیشی طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی اس جماعت کی قیادت...
اپنی انتخاباتی مہم میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ یوکرائن کو روس کے ساتھ صلح کرنی چاہئے کیونکہ ماسکو کے خلاف کیف کی جیت کا کوئی امکان نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ اب ہم پہلے کی طرح نیٹو میں اپنے اتحادیوں کا دفاع نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ یہ امیر ممالک ہیں خاص طور پر مغربی یورپ کے ممالک کے پاس بہت پیسہ ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اس رقم کو اپنی سلامتی پر خرچ کریں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کے بعض اتحادی اپنی GDP...
گزشتہ روز کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں اسپنر ابرار احمد نے نیوزی لیںڈ کے اوپنر ڈیون کون وے کو کلین بولڈ کرکے اس مقابلے کی پہلی وکٹ اپنے نام کی تو وہ اب تک ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں اس اعزاز کو اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔ 1998 میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے جیف ایلٹ نے اس مقابلے کی پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ 2000 میں انڈیا کے اجیت اگارکر اور 2002 میں کھیلے جانیوالے چیمپیئنز ٹرافی ایڈیشن میں سری لنکا کے پی گونارتنے اولین شکاری رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ View this post on...
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی آخری خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آشا بھوسلے نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر، اور مستقبل کی خواہشات پر روشنی ڈالی۔ اور ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ گاتے ہوئے مرنا چاہتی ہیں۔ لیجنڈری گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں۔ ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں خوش رہیں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنی آخری سانس تک گاتی رہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں غلط فیصلے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے 3اہم کیچز بھی چھوڑ دیے، جس سے میچ کا نتیجہ متاثر...