Express News:
2025-09-26@09:31:43 GMT

کولمبو: ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیم ون نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ،پاکستان ٹو اپنے پہلے مقابلے میں فتح سے ہمکنار ہوگئی لیکن دوسرا میچ ہار گئی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے اپنے پہلے لیگ میچ میں کمبوڈیا کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے مات دینے کے بعد  قطر کو 1-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔

سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان  ٹو ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بحرین کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے زیر کیا۔تاہم  دوسرے میچ میں اسے چین نے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو ٹیموں سمیت 13 ممالک کی 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ چار گروپس میں تقسیم ہر ٹیم 3 گروپ میچز کھیلے گی جبکہ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں  گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنے پہلے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، کوچ سے وضاحت طلب
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس
  • ایشیا کپ ،سری لنکن ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ
  • ایشیائی ترقیاتی بنک ریجنل ہیڈ کی عبدالعلیم خان سے ملاقات‘ مزید سرمایہ کاری کا عندیہ 
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ سپر فور، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ