Daily Pakistan:
2025-11-03@16:22:16 GMT

بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہےجس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کردی تھیں۔پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں؛ طالبان کا الزام
  •  امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے کابل میں داخل ہو رہے ہیں، افغانستان
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • دو ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان