گوہر رشید کی والدہ نے زائد العمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔
View this post on InstagramA post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)
اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے اسکول جاتا ہوا بچہ تاہم سیٹ پر سب نے ان کا بہت خیال رکھا۔ گوہر رشید نے اس ڈرامے کے ہدایتکار سمیت تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ کی حوصلہ افزائی کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ سے ملنے آئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خاتون ذہنی مریضہ کراچی ماں کے ہاتھوں بچے قتل وی نیوز