بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی ائیر بیس اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور سیز فائر ہو گیا۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارتی فوجی قیادت نے پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج نے انڈیا کے اندر 26 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو پاکستانی شہریوں اور اداروں کو ہدف بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب انڈین فضائیہ نے بھی اتوار کو ایک پریس کانفرنس کی اور کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور جب ان سے رافیل طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انڈین ایئر فورس کے ترجمان نے کہا کہ اِس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ابھی اس کا جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔

انڈیا کی شکست اور انڈین فوجی قیادت کی پریس کانفرنس پر پاکستانی صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ انڈین ایئر فورس کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے جواب پر شمس خٹک نے لکھا کہ پاکستان کی جانب سے رافیل گرایا گیا ہے اسی لیے جواب نہیں دیا ورنہ اُسی وقت اس کی تردید کر دیتا۔

سوال: کیا آپ پاکستان کی جانب سے رافیل گرائے جانے کے دعوے کو مسترد کریں گے؟

اِس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ابھی اسکا جواب نہیں دوں گا۔ انڈین ایئر فورس ترجمان

اسکا مطلب ہے کہ رافیل گرایا گیا ہے اسی لیے جواب نہیں دیا ورنہ اُسی وقت اسکی تردید کر دیتاpic.

twitter.com/kBJkTyU2TJ

— Shams Khattak (@Sh_am_92) May 11, 2025

فریال نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور انڈین فورسز کے جوان پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور پاکستانی جوانوں کے چہروں پر خوشی کے تاثرات ہیں، فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر ہیں  جبکہ انڈین لوگوں کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں اور وہ اپنے عوام کو مطمئن نہیں کر پائے اس پر صارف نے لکھا کہ ’تصویر الفاظ سے زیادہ بولتی ہے‘۔

Picture speaks louder than words #IndiaDefeated pic.twitter.com/QWNJsHHsSG

— فريال (@faryzai) May 12, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ تصاویر بولتی نہیں بلکے خاموش فیصلہ سناتی ہیں ! فیصلہ سامنے بس پڑھ لیں۔

تصاویر بولتی نہیں بلکے خاموش فیصلہ سناتی ہیں ! فیصلہ سامنے بس پڑھ لیں ????

#IndiaDefeated pic.twitter.com/2BgUmVeqoj

— Afzal sayal (@aliafzalsayal) May 12, 2025

بشیر نامی صارف نے انڈین آرمی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی پاکستانی فوج سے نہیں تھی اور ساتھ لکھا کہ پس سابت ہوا کہ پاکستانی افواج کسی کا بھی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

پس سابت ہوا کہ پاکستانی افواج کسی کا بھی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے ✌????????‍????#IndiaDefeated pic.twitter.com/DQogC8ombR

— BaShRبشر (@Rabbani440) May 12, 2025

اسد ملک نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل رب نواز کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر۔ اور وہاں انڈیا میں جو پریس کانفرنس ہوئی اُدھر لٹکے ہوئے چہرے اور جھکے ہوئے سر کافی ہیں، یہ سمجھنے کے لیے کہ جیت کتنی بے باک تھی، شاندار تھی، اور واضح تھی۔ ساتھ انہوں نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

حالیہ پریس کانفرنس۔
——————-
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل رب نواز کے چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ اور اٹھے ہوئے سر !!!
اور وہاں انڈیا میں جو پریس کانفرنس ہوئی اُدھر لٹکے ہوئے چہرے اور جھکے ہوئے سر کافی ہیں، یہ سمجھنے کے لئیے کہ جیت کتنی بے… pic.twitter.com/wGDKDkWzbX

— Asad Malik (@asadmaliklive) May 12, 2025

حسن نامی صارف نے کہا کہ انڈین آرمی کی پریس کانفرنس کی سمری یہ ہے کہ ’ہم سے ثبوت نہ مانگیں ہمارا یقین کریں‘۔

Indian military press conference summary : https://t.co/Kyw3GDKRWY

— Hassan ???? (@Gotoxytop2) May 11, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس کہ پاکستان نے لکھا کہ ایئر فورس جواب نہیں سے رافیل ہوئے سر انڈین ا کہا کہ ایس پی

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے