ایپکا اور ایپسا کا تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد ؛ احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42: آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن اور ایپکا لاہور کا اجلاس ہوا، دونوں تنظیموں نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا
ایپکا اور ایپسا کا اجلاس پی سی ہوٹل میں سجاد علوی کی زیرصدارت منعقد ہوا،سرکاری ملازمین نے وفاق کی طرز پر30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کیخلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا
صدر ایپکا لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں محسن سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، صدر ایپکا اکاؤنٹس ونگ لوکل گورنمنٹ پنجاب شاہد عباسی،سرپرست اعلیٰ ایپسا سردار نوح ارشد، جنرل سیکرٹری رضوان فاروق لودھی،رضوان اللہ چودھری، میاں عبدالسلام منڈیال، محمد یاسین بھٹی، شاہ نواز میو بھی شریک ہوئے
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزید اضافہ کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی 2 فیصد تک مہنگی کی تھی، اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔