ستاروں کی مدد سے سینکڑوں میل کا سفر کرنے والا کیڑا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایک کیڑے کے بارے میں نئے سائنسی شواہد سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ بوگونگ موتھ (Bogong moth) نامی کیڑا، جو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ستاروں کی مدد سے 1000 کلومیٹر طویل ہجرت کرتا ہے۔
رپورٹس کے طابق یہ پہلا کیڑا ہے جس میں ستاروں کے ذریعے اتنی بڑی نیویگیشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ کیڑا رات کے وقت تقریباً 620 میل (1000 کلومیٹر) کا سفر جنوبی مشرقی آسٹریلیا سے آسٹریلین الپس تک کرتا ہے اور مہینوں بعد اسی طریقے پر واپس جنوبی مشرقی آسٹریلیا آجاتا ہے۔
تحقیقی ٹیم نے ان کیڑوں کو ایک فلائٹ سیمولیٹر میں رکھا جس میں مصنوعی رات کا آسمان پیش کیا گیا اور سسٹم میں مقناطیسی میدان کو بلاک کر دیا گیا۔ جب مصنوعی ستارے صحیح ترتیب میں تھے تو کیڑے درست سمت میں اڑنے لگے۔ لیکن جب ستاروں کی ترتیب خراب ہوئی تو وہ بے سمت اور بے ترتیب ہو گئے۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ ان کے دماغی برقی سگنلز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ رات کے آسمان پر ترتیب ان کیڑوں کی نیویگیشن کو متحرک کرتی ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ چھوٹے دماغ والے کیڑے اتنی پیچیدہ رہنمائی استعمال کرتے ہیں کہ محققین ابھی تک واضح نہیں کر سکے کہ یہ موتھ ستاروں کو استعمال کیسے کرتے ہیں۔
اس دریافت نے سب سے پہلے کیڑوں میں ستاروں کی مدد سے راستہ ڈھونڈنے کی تصدیق کی اور دکھایا ہے کہ ستاروں پر انحصار صرف پرندوں، سمندری جانوروں یا انسانوں تک محدود نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ستاروں کی
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ عوامی و قومی اثاثے کسی بھی شہری کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے، ان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔