2025-08-14@10:48:05 GMT
تلاش کی گنتی: 72437

«کی نگرانی کی»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘۔ بعدازاں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راکٹ فورس پاکستان کی جنگی صلاحیت...
    سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور  وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔  وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔  سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات سینیٹر ایمل ولی خان کی وزیر اعظم کو اے این پی کی...
    بیجنگ :’’ماضی میں پرندے ڈھونڈنے کے لیے آپ کو دور دور جانا پڑتا تھا، لیکن اب چین میں ماحول بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے اور آپ شہر کے پارکس میں بھی پرندوں کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ ماحول کی بہتری آنکھوں کے سامنے ہے ۔”پاکستان سے تعلق رکھنے والے خالد شریف نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ برسوں میں چین کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار مذکورہ بالا الفاظ میں کیا ۔خالد چین میں کئی سالوں سے مقیم ہیں ۔ 2015 میں، انہیں پرندوں کی تصویر کشی کا شوق ہوا۔ انہوں نے چین کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور لاکھوں پرندوں کی تصاویر کھینچی ہیں، جنہوں نے...
    بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری  سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی  ترتیب اور کیبن سے باہر  نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر  تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور  خلابازوں کے عملے کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی  ہے اور باہر نکلنے کی سرگرمیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ **** Post Views: 6
    ویب ڈیسک : پنجاب سے  پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور  21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ...
      بیجنگ : سی جی ٹی این کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ  ممالک کے  18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔سروے نتائج کے مطابق’’دو پہاڑوں‘‘کے نظریے کو بین الاقوامی پزیرائی ملی ہے۔81.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ’’دو پہاڑوں‘‘کا نظریہ روایتی ’’پہلے ترقی کرو، صفائی بعد میں‘‘ کی ترقیاتی سوچ کی نفی کرتا ہے ۔50.7 فیصد  عالمی جواب دہندگان چین کے ماحول کے تحفظ کے لیے اداروں اور قانون کی حکمرانی پر انحصار کرنے کے طریقہ کار کی تائید کرتے ہیں۔’’دو پہاڑوں” کے نظریے کو تمام عمر کے گروپس میں وسیع پزیرائی ملی، 25تا 34 سال کی عمر کے...
    انٹارکٹکا کے ایک پگھلتے گلیشیئر سے برطانوی محقق ڈینس ’ٹنک‘ بیل کی باقیات ملی ہیں، جو 1959 میں ایک تحقیقی مشن کے دوران برفانی دراڑ میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا سراغ مل گیا، ایک لاش برآمد برٹش انٹارکٹک سروے کے مطابق ان کے ذاتی سامان کی 200 سے زائد اشیا بھی ملی ہیں، جن میں ریڈیو، ٹارچ، اسکی پولز، چاقو اور گھڑی شامل ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت ان کے بہن بھائی کے نمونوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ حادثے کے وقت بیل ساتھیوں کے ساتھ گلیشیئر پر تھے، جہاں وہ برفانی دراڑ کے کنارے سے گر گئے۔ رسی کے ذریعے بچانے کی کوشش بیلٹ ٹوٹنے سے...
    ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب جاری ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ...
    کراچی: ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کی رحلت کے باوجود میوزیکل کنسرٹ میں اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو ششدر کرکے رکھ دیا۔ سندھ حکومت کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں عاطف اسلم کو انتہائی پسندیدگی کے ساتھ سنا گیا اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم  دو روز  قبل لاہور میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ TagsShowbiz News Urdu
    سٹی42 : ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی    صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیاچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا...
    ’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
    شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی  پر شان دار اور رنگارنگ تقریبات   کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل  کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ میں شائقین نےاپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا  جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔  مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی...
    سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
    چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس...
    معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک حالیہ گفتگو میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں محبت اور رشتوں کے فیصلے زیادہ تر مالی استحکام سے جڑے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج کی محبت جذبات کے ساتھ ساتھ مادّی حقائق پر بھی قائم ہے اور یہ رویہ غیر حقیقی نہیں بلکہ ایک عملی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مالی وسائل نہ ہوں تو مسترد کیا جانا فطری امر ہے اور اس پر برا منانے کی ضرورت نہیں ہمایوں اشرف نے اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا سوچے جو کما نہیں رہا تو وہ اسے ضرور یہ...
    لندن / پیرس / برلن: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں اگست کے آخر تک کوئی سفارتی حل نہ نکلنے کی صورت میں پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ — ژاں-نوئل بارو (فرانس)، ڈیوڈ لیمی (برطانیہ) اور جوہان ویڈفل (جرمنی) — نے خط میں کہا کہ اگر ایران نے مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ "اسنیپ بیک میکانزم" استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میکانزم 2015 کے جامع مشترکہ ایکشن پلان (JCPOA) کا حصہ تھا، جس کے تحت ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیاں...
    کراچی: جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پرجامعہ کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی اور طلباء کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، ٹیبلوز، نعت اور قومی نغمے پیش کئے گئے۔  مقررین نے طلباء و نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مختلف واقعات سنائے اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے آگاہ کرتے ہوئے نہ صرف مادر وطن کی محبت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی بلکہ ان کو آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔   یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت پر طلباء و ننھی طالبات نے اس عزم کا اظہار...
    یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام  کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔ یہ سب کچھ  پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور...
    راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...
    26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بنچ کے سامنے مقرر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 9 ججوں کی رائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خطوط اور ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی: 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ایس آئی ایف سی تحلیل کرنے کا مطالبہ جاری تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کیس کو 4 نومبر کو فل کورٹ کے سامنے سنا جائے۔ تاہم چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 191A کے تحت مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواستیں...
    مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی :مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب...
    خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعلی نے کہا...
    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ یومِ آزادی مبارک! Members of the Pakistan men's team extend wishes to every citizen on Independence Day ????????????#PakistanZindabad pic.twitter.com/dRJw5enPwJ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2025 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے عوام کو خوشی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ کپتان بابر اعظم نے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت یاد دلائی جب پاکستان وجود میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم کا 78ویں یومِ آزادی پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی انصار عباسی نے معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی نے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ انصار عباسی کاکہنا تھا میرے خیال میں پوری قوم اس معرکہ حق ایوارڈ کی حقدار ہے،میں نے کچھ غیرمعمولی نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔ مزید :
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں  کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر کے عوام...
    دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔ اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے،  منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ  تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں. اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں  دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر مرکز سے 8 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ سماعت کے دوران 22 اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم یہ درخواست وکیل سوائب قریشی کے ذریعے ایک ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حیثیت ایک مقررہ مدت، ترجیحاً 2 ماہ، میں بحال کی جائے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ طویل یونین ٹیریٹری اسٹیٹس وفاقیت کے بنیادی تصور کے منافی ہے، جبکہ پُرامن انتخابات اور عوامی اجتماعات اس...
    وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
    صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص...
    سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔ پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔ فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا...
    اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم کے دوران چین کی کوہ پیما گوان جنگ ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ گوان جنگ پیر کو اپنے ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ باقی کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے۔ اس مہم میں مختلف...
    امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔  اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔  ان کے اس اقدام کے بعد امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) میں بڑے پیمانے پر ردوبدل شروع ہوا، جس...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980ء  کے رولز کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ۔ رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی  تھی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار  اور سپریم کورٹ بار سمیت  دیگر بارز سے بھی مشاورت کی ۔ کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا ، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025ء...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج اور قوم کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیا۔ میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔ انہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے، آزادی کی حفاظت جرات، نظم و ضبط اور قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا گیا۔ قوم اتحاد، ایمان...
    — فائل فوٹو  سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی قربانیوں، عزم اور ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔شرجیل میمن نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اُن قربانیوں کا احساس دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم اور آزادی کی جدوجہد میں اپنی زندگیاں وقف کرنے والے اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال کردار ادا کرنے والی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ’بنیان مرصوص‘ اور ’معرکۂ حق‘ میں پاک فوج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
     14 اگست 2025 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن اس تقریب کو چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم پیپلز ڈیلی آن لائن (شوجنگ ون) کی جانب سے نمایاں طور پر کور کیا گیا۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق تقریب میں قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان کی قیادت کے پیغامات میں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور...
    مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں کمی آئی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ 18 سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے اس دوران اسلام آباد کشمیر بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شیطانی مسکراہٹ والی ’لبوبو گڑیا‘ کی بھارتیوں نے پوجا شروع کردی۔ ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو لبوبو گڑیا کی پوجا کرتے دکھایا گیا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ یہ دراصل ایک چینی کھلونا ہے، کسی دیوتا کی مورتی نہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ہندو رسومات ادا کرتے اور پراساد چڑھاتے بھی دکھایا گیا تاہم ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے توہم پرستی کی انتہا قرار دیا۔ ٹک ٹاک اور ایکس پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا۔ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک...
    اسلام آباد: چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ تمام حقائق منظر عام پر آگئے، 31اکتوبر 2024 سے لے کر 29مئی 2025 تک ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے تمام منٹس پبلک کر دیے گئے۔ اس کے ساتھ، 26نومبر 2024 کے ججز ریگولر کمیٹی اجلاس کے منٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس اجلاس میں دو ممبران کی اکثریت سے 26ویں ترمیم کیس کو ججز آئینی کمیٹی کو فکس کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ٹیکس کیس سے متعلق ججز کمیٹی کے میٹنگ منٹس جاری کر دیے گئے۔ میٹنگ منٹس کے مطابق 17 جنوری 2025 کے ریگولر ججز کمیٹی اجلاس میں جسٹس امین الدین خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ شریک ہوئے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں اس اجلاس میں...
    اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،  بلوچ لبریشن...
    اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام شہر، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔ لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں بھارت کیخلاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کے درمیان بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبۂ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے 40؍ دن سے زائد غیر حاضری پر سزا کی قرارداد کو روکے رکھا۔ اس اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی...
    اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب سمندر میں الٹ گئیں۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حادثے کے بعد اطالوی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران 60 افراد کو بچا لیا گیا۔ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، یہ کشتیاں 12 تاریخ کی رات لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔ سفر کے دوران پہلی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا، جس پر سوار غیر قانونی تارکین وطن مجبوراً...
    اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 سے 80 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ کچھ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ لامپیدوسا کے قریب پیش آیا اور زندہ بچ جانے والوں کو مقامی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر...
    بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔ پیغامات میں...
    پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ   14 اگست 2025ء  کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3  ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔ سفیر پاکستان...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک سمندری ٹرینر ’جیسیکا ریڈکلف‘ کو شو کے دوران ’اورکا‘ وہیل نے مار ڈالا۔ ویڈیو میں خاتون وہیل کی پیٹھ پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہے اور پھر وہیل اچانک اسے پانی میں کھینچ لیتی ہے۔ Breaking ????Jessica Radcliffe orca attack real video Twitter — dolphin Jessica accident original, is it true? nachrichten deutsch https://t.co/fWVMvd8gpYThat is how Jessica's life was ended by the Orca she trains ,rip ????#jessica #rip #orcaattack pic.twitter.com/AXrPM6ilY0 — Hiroshi Suyama (@ner0xxxx) August 13, 2025 لیکن حقائق جانچنے والے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہے اور اس واقعے کا...
    محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے۔انہوں نے بانی پاکستان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا۔ پاکستان کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خون، آنسو اور شہادتیں وہ قیمت تھی جو آزادی کے لیے ادا کی گئی، آج کا پاکستان انہی قربانیوں...
    یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔ 
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو یوکرین میں امن کے قیام میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تنبیہ بدھ کے روز اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اگر الاسکا میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی تو روس پر ممکنہ طور پر اقتصادی پابندیوں سمیت دیگر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیوٹن سے پہلی ملاقات ٹھیک رہی تو ہم فوراً ایک دوسری مختصر ملاقات کریں گے، جس میں مجھ سمیت صدر پیوٹن، صدر زیلینسکی اورشامل ہوں گے۔ ٹرمپ نے ممکنہ نتائج کی نوعیت واضح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے کیونکہ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریئے پر مہر ثبت کی۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا۔ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے اور پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ ہم نے آزادی کا...
    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔ ایم ڈی سوئی نادرن نے پاک افوج کے معرقہ حق کی فتح پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک...
    سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردئیے گئے۔سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔ کمیٹی کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی فل کورٹ کے سامنے رکھا...
    کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔ منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے  پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ  میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی تقریب میں موجود تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں بچوں نے بھی شرکت کی، جو ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے رہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز نے بچوں کو تحائف دیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر یادگار شہدا پر مرکزی تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف تھے۔ علاقائی لباسوں میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے جبکہ وزیر اعظم نے بچوں سے پیار کیا۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے اورقومی ترانے بجایا گیا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے اورمادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ...
    امریکی محکمۂ خزانہ نے روس پر عائد کچھ پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والے آئندہ اجلاس کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کی پہلی مرتبہ الاسکا آمد، جنگ بندی پر مذاکرات کا امکان محکمۂ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (OFAC) کے مطابق یہ رعایت ان لین دین پر لاگو ہو گی جو “ریاست الاسکا میں اجلاس میں شرکت یا اس کی معاونت کے لیے معمول کے مطابق اور ضروری ہوں۔ تاہم اس میں کسی بھی منجمد یا ضبط شدہ اثاثے کو جاری کرنے کی اجازت شامل نہیں ہو گی۔ یہ رعایت 20 اگست تک نافذ العمل...
    یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں۔ مارک ربیو کا کہنا تھا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ Post Views:...
    معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے تمام...
    ویب ڈیسک: اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کر کے دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کئی ممالک ایسے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ویزا گائیڈ کے "ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس" کے مطابق 2025 میں یہ 10 ممالک بہترین قرار پائے ہیں۔ اسپین — بہترین انٹرنیٹ، معیاری طبی سہولیات اور لچکدار ویزا شرائط۔ کم از کم آمدنی: 2646 ڈالرز۔ متحدہ عرب امارات — زیرو ٹیکس، تیز ترین انٹرنیٹ۔ کم از کم آمدنی: 3500 ڈالرز۔ مونٹی نیگرو — کم لاگت زندگی، 0 سے 15 فیصد ٹیکس۔ کم از کم آمدنی: 1350 ڈالرز۔ بہاماس — ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔ شاندار ساحلی مقامات۔ ہنگری — 6 ماہ ٹیکس فری قیام۔ کم...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    ’جیو نیوز‘ گریب یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیےپرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور  یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(  پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی۔   جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویز کردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حد افاقہ ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان  خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن  GINKO BILOBA  بھی استعمال کر...
    ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت...
    یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔ اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اس جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جو ہمیں شہداء کی قربانیوں اور لاکھوں مسلمانوں کی ہجرت کے بعد حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا تقاضا کرتا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمیں اسے ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔  یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
    لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو...
    انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اور خود کو بزنس وومین اور اداکارہ ظاہر کرنے والی سندیپا وِرک کو بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 40 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید یہ کیس بھارتی پنجاب کے موہالی میں درج ایف آئی آر سے جڑا ہے، جس میں سندیپا پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی دعوؤں اور غلط بیانی سے لوگوں سے رقم بٹوری۔ ای ڈی کے مطابق وہ hyboocare.com  نامی ویب سائٹ کی مالک ہونے کا دعویٰ کرتی تھیں، جو ایف ڈی اے منظور شدہ بیوٹی پروڈکٹس بیچنے کا...
    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا، انسدادِ دہشت گردی اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان نئے اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔  ان کے مطابق اس تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔ یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔  کانگریس رکن جوڈی چو نے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
    ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے روٹین کا ایجنڈا معطل کرکے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء منظور کرلیا جس کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی مشکوک شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں جے یو آئی رکن عالیہ کامران  نے سوال اٹھایا  کہ آخر کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے؟۔ اپوزیشن نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء کی مخالفت کرتے ہوئے  گنتی کو چیلنج کردیا۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے گنتی شروع کرائی جس میں  حکومتی ارکان کی تعداد بل کی حمایت میں زیادہ نکلی۔ اس کے ساتھ قومی اسمبلی نے...
    — فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود رہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ترجمان نے کہا کہ مراد علی شاہ اور کامران ٹیسوری نے قومی پرچم لہرایا اور وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ ارکان کے ساتھ مزار قائد پر پھول رکھے اور دعا کی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے اور قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، کنسرٹ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جو لائیو میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا۔ تقریب میں  معروف اور مقبول گلوکاروں نے ملی نغمے اور دیگر گیت پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد سمیٹی۔کنسرٹ میں شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب  عظمیٰ بخاری نے کنسرٹ میں شہریوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا فخر ہے اور جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں کا جذبہ اس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ملک کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی۔ سی پیک میری نظر میں صرف ایک راہداری نہیں خوابوں اور امیدوں کا اشتراک ہے۔ پاکستان اور چین کی صرف سرحد یکساں نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے پہاڑ‘ دریا اور مستقبل کی امنگیں بھی اکٹھی ہیں۔ سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک روزگار، زراعت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا ہدف گوادر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری فروغ دینے کی ضرورت‘ برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ براہِ راست فضائی روابط سے تجارتی اور عوامی تعلقات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر بھی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان تنازعات کے...
    ویب ڈیسک:داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا.  عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔  تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے.  پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے...