لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اس جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جو ہمیں شہداء کی قربانیوں اور لاکھوں مسلمانوں کی ہجرت کے بعد حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا تقاضا کرتا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمیں اسے ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سنوارنا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

عظمیٰ بخاری نے معرکہ حق میں حالیہ کامیابی کو بھی قوم کے لئے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں حاصل کی گئی یہ اہم کامیابی اس سال کے جشنِ آزادی کو مزید معنی خیز اور پرمسرت بنا رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ضرور منائیں، خوشی منائیں، لیکن ذمہ داری کے ساتھ، زمین پر گری ہوئی جھنڈیاں اٹھائیں، کیونکہ ہمارا پرچم ہماری پہچان ہے، اپنی پہچان کو پاؤں تلے مت روندیں۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہر بات پر مرسو مرسو کرتے ہیں وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا  مزمل اسلم کو جواب
  • عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج
  • سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • اتحاد اور مضبوط قیادت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں!
  • پی پی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کیخلاف پریس کانفرنسوں کی ریس لگا رکھی ہے: عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری