معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نواز دیا گیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔
اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ہلال جرأت سے نوازا گیا۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔
دوران تقریب صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب چیف جسٹس کا 26ویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور کو لکھا گیا جواب پہلی بار منظرِ عام پرآگیا یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگی مہارت فیلڈ مارشل ہلال جرا ت معرکہ حق
پڑھیں:
وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔