چین کے شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
چین کے شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی ترتیب اور کیبن سے باہر نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔
منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور خلابازوں کے عملے کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی ہے اور باہر نکلنے کی سرگرمیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسبز چین نے انسانی ترقی کے اہم سوال کا جواب دیا ہے، سی جی ٹی این سروے اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیبن سے باہر کے خلابازوں
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 9 گھنٹوں سے جیل کے باہر دھرنا دیے بیٹھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل پہنچیں تو وہاں 500 سے زائد کارکن اور رہنما موجود تھے، تاہم رات تک یہ تعداد کم ہوکر بمشکل 100 افراد رہ گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا، جسے پولیس نے کارروائی کرکے ختم کروایا تھا۔ اس روز علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو دھرنا دینے پر پولیس نے حراست میں لیا، تاہم بعد میں انہیں چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا گیا، جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔
پولیس کارروائی کے دوران کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ اسی دوران نورین نیازی سڑک پر گر گئیں، ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ہاتھ پر چوٹ آگئی۔ متعدد کارکنان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر مینا آفریدی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
آج ایک بار پھر ملاقاتوں کا دن ہونے کے باوجود عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث علیمہ خان نے دوبارہ احتجاج شروع کیا۔
دن گزرنے کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد دھرنے سے واپس جاچکی ہے، مگر علیمہ خان اب بھی وہیں موجود ہیں اور ان کے ساتھ رہ جانے والے کارکن صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ علیمہ خان علیمہ دھرنا عمران خان