چاہت فتح علی خان کا شاہ رُخ خان کےگانے کا نیا ورژن وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کامیڈی موسیقی اور گائیکی سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اس باربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ گا کرسوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کی کوشش کی ہے۔چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کویو ٹیوب کی بجائے انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا گیا ہے۔چاہت کا یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، ”کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہو جائیں!“ جبکہ ایک اور نے اس گانے کے رائٹر کو چاہت فتح علی خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ گانے کے بول چوری کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کی نمازِ جنازہ ادا، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کی شرکت
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اس گانے کے بارے میں لکھا، ”مجھے افسوس ہے کہ میں یہ سن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی!“
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے قبل اپنے گانے ”بدو بدی“ کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چھائے تھے، جہاں انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ بعد میں اس گانے کو کاپی رائٹ کے ایشو کی وجہ سے یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔چاہت فتح علی خان کی یہ تازہ کوشش شاید ان کے پرستاروں میں دلچسپی پیدا کرے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے گانے پر ردعمل کی شدت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا سفر اتنا آسان نہیں رہا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا
پڑھیں:
جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔
سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔
مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘
یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔