بنگلہ دیشں: شیخ حسینہ مخالف طلبا گروپوں میں تصادم، 150 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں گزشتہ سال وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبا گروپوں کے درمیان ایک یونیورسٹی کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ اس جھگڑے کو سابقہ حکومت مخالف ان طلبا کے درمیان سنگین اختلاف کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ جھڑپیں منگل کی سہ پہر اس وقت شروع ہوئیں، جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے یوتھ ونگ نے ملک کے جنوب مغرب میں کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کی رکنیت سازی کی کوشش کی۔
اس پیشرفت کے بعد بی این پی کے اسٹوڈنٹس ونگ اور ''امتیازی سلوک کے خلاف طلباء‘‘ نامی اس احتجاجی گروپ کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں، جن کی قیادت میں بغاوت نے گزشتہ اگست میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کر دیا تھا۔
(جاری ہے)
کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم از کم پچاس افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ''صورتحال اب قابو میں ہے، اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘کمیونیکیشن کے طالب علم جاہد الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہسپتال میں داخل کرائے گئے طلبا کو اینٹیں لگنے اور ''تیز دھار ہتھیاروں‘‘ سے زخم آئے ہیں اور تقریباً 100 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اس تشدد کی فوٹیج میں حریف گروپوں کو پتھراؤ کرتے ہوئے اور چاقو کے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں گروپوں نے تشدد شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر لگایا۔ بی این پی کے طلبہ ونگ کے سربراہ ناصر الدین ناصر نے جماعت اسلامی کے ارکان پر تصادم کے حالات پیدا کے لیے اشتعال انگیزی کا الزام لگایا۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ جماعت کے کارکنوں نے ''یہ غیر ضروری تصادم شروع کیا۔‘‘ ایک مقامی طالب علم عبید اللہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ بی این پی نےکیمپس میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں جماعت کی''کوئی موجودگی‘‘نہیں تھی۔اس واقعے نے ملک کے دیگر مقامات پر طلبہ میں غم و غصے کو جنم دیا اور بی این پی کے یوتھ ونگ کی مذمت کے لیے منگل کی رات دیر گئے ڈھاکہ یونیورسٹی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ نگراں انتظامیہ کی نگرانی میں اگلے سال کے وسط تک ہونے والے نئے انتخابات میں بی این پی کی وسیع پیمانے پر کامیابی کی توقع ہے۔ اس دوران طالب علم رہنماشیخ حسینہ کی جگہ ایک پائیدار سیاسی قوت بننے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ش ر⁄ ع ا (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی این پی
پڑھیں:
پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی
ڈھاکا — پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار 51 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر بیٹرز میں عباس آفریدی نے 19، احمد دانیال نے 17 اور خوشدل شاہ نے 13 رنز بنائے۔ صائم ایوب صرف ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان (8)، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی بولنگ میں شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تنظیم حسن، مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، بنگلہ دیش کے جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، عباس آفریدی اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ڈھاکہ میں ایئرفورس طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے اعزاز بچانے کی کوشش ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش مسلسل دوسری ٹی20 سیریز جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک دونوں ٹیمیں 23 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں 19 بار پاکستان جبکہ 4 بار بنگلہ دیش فاتح رہا ہے۔
Post Views: 2