جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری معاہدہ کے موقع پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے
کراچی (کامرس رپورٹر)جاز کیش اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان شراکت داری کے تحت مسافر اب جاز کیش کے ذریعے اپنی پروازوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سہولت سے 48 ملین جاز کیش صارفین، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے افراد، بغیر بینک اکاؤنٹ کے آسانی سے پی آئی اے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔نئی سروس کے تحت مسافر پی آئی اے ہیلپ لائن پر بکنگ کے بعد PSID نمبر حاصل کریں گے، جسے جاز کیش ایجنٹ یا ایپ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر پی آئی اے فوری طور پر ٹکٹ جاری کرے گی۔جاز کیش کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا کہ جاز کیش کے وسیع ایجنٹ نیٹ ورک اور ایپ کے ذریعے ہم لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹنگ ایجنسیوں یا روایتی بینکنگ ذرائع پر انحصار کرتے تھے۔ اب وہ آسانی سے پی آئی اے کی ٹکٹ بُک کر سکیں گے۔پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، نوشیروان عادل نے بھی اس شراکت داری کو مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شراکت داری پی ا ئی اے جاز کیش
پڑھیں:
اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔
مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی کے وقت ہر ممکن ریلیف دینا اور انہیں آسانی سے خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلا معاوضہ سی ڈی اے قبر کھدائی محمد علی رندھاوا میت بس سروس