چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینز نصب کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اسی طرح گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر بھی شائقین کرکٹ کیلئے لائیو میچ نشر کرنے کا انتظام ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟
جبکہ سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دکھایا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی پاک بھارت میچ
پڑھیں:
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔