Express News:
2025-06-24@01:20:55 GMT

نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط  کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ 
 
رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی  و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔  

سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی  سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او،  شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔ 

ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے  مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے سی ای او مفاہمت کے

پڑھیں:

ڈاکٹر فاروق ستار کی سوشل میڈیا پر خود سے منسوب خط کی تردید

کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب ہونے والے ایک جھوٹے خط کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط ان سے منسلک نہیں ہے اور اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو تنبیہ کی کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں اور ان کی حقیقت کا پتا لگانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی غلط فہمی یا تنازعہ سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اس بات پر زور دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ہر کارکن پارٹی کی ساکھ کو اہمیت دے اور اس طرح کے جھوٹے اور غیر مصدقہ پیغامات کے اثرات سے خود کو بچائے۔

متعلقہ مضامین

  • اخراجات میں 17 فیصد کمی کے باوجود ریاستی اداروں کے بجٹ میں اضافہ
  • کیا واقعی روزانہ سیب کھانے سے ڈاکٹر سے دور رہا جا سکتا ہے؟
  • سول اسپتال میں جدید موڈیولر او ٹیز قائم کرنے کا فیصلہ
  • محرم الحرام:بلدیاتی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری
  • ڈاکٹر فاروق ستار کی سوشل میڈیا پر خود سے منسوب خط کی تردید
  • پاراچنار، پیش امام فدا مظاہری کی سرپرستی اور علمدار فیڈریشن کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد
  • بوسنیا ،ایران اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان
  • بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد کا دورۂ پاکستان مکمل، 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • علمی اداروں کا ’خاتمہ‘: کفایت شعاری یا قومی شناخت پر حملہ؟
  • سینیٹ کمیٹی نے پبلک فنانس مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ کی منظوری دیدی