— فائل فوٹو 

بنگلہ دیش کی نمایاں جامعات کے 7 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط دورہ کامیابی سے مکمل کرلیا- 

اس دورے کے دوران پاکستانی جامعات اور صنعتی اداروں کے ساتھ 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان علمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔

بنگلہ دیشی وفد پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کامسٹیک کی خصوصی دعوت پر 16 سے 21 جون تک پاکستان میں قیام پذیر رہا- 

اس وفد میں بنگلہ دیش کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔

دورے کے دوران وفد نے پاکستان کی ممتاز جامعات اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کی رکن جامعات کا دورہ کیا۔ 

دستخط شدہ یادداشتوں میں فیکلٹی و طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے، تعلیمی تعاون، وسائل و مہارتوں کا تبادلہ، کانفرنسز کے انعقاد اور پی ایچ ڈی کی فیس میں رعایت جیسے منصوبے شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران معروف صنعتی ادارے گورمے فوڈز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا جس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کو صنعتی انٹرن شپس فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی عملی مہارتوں کو فروغ ملے اور تعلیمی اداروں و صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔

بنگلہ دیشی وفد کے اعزاز میں مختلف استقبالیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں وفد نے پاکستان کے تعلیمی و صنعتی حلقوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بنگلہ دیشی وفد نے دورے کے اختتام پر اسے ’تاریخی اور انتہائی مفید‘ قرار دیا اور پاکستانی میزبانی و ویژن کو سراہا۔ 

انہوں نے کامسٹیک اور یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے 100 اسکالرشپس کے اعلان پر بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ تعلیمی اقدام او آئی سی رکن ممالک کے درمیان تعلیمی معیار کے فروغ اور سائنسی تعاون کو بڑھانے میں کامسٹیک کے کردار کا واضح مظہر ہے اور بنگلہ دیش و پاکستان کے درمیان مضبوط تعلیمی و ثقافتی روابط کا عکاس ہے۔ 

یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی حوالے سے برسوں پر محیط خلاء کو پُر کرے گا جس کے بہترین نتائج نکلیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی بنگلہ دیش کے درمیان دورے کے وفد نے

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو

اسلام آباد(خبر نگارخصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • صدر کا دورہ: پاکستان، چین کے درمیان مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • پاک چین ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک سمیت 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • تھر کول: 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور تنصیب مکمل
  • پاک چین شراکت داری مستحکم، تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر زرداری کا دورہ؛ پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • ارومچی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو