پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سال 2024ء کےلیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو مستحکم کاروباری ماڈل اور آپریشنل مہارت کا عکاس ہے۔ ایک مکمل اسلامی بینک کی حیثیت سے اپنے دوسرے سال کے اختتام پر فیصل بینک کو 50.4 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے 41.

4 ارب روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔
بینک کا خالص منافع 23.0 ارب روپے تک پہنچ گیا۔اضافی انکم ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ترقی 15 فیصد تک محدود رہی۔ فی حصص آمدن 13.21 روپے سے بڑھ کر 15.17 روپے پرجا پہنچی۔ اس مستحکم کارکردگی کی بناء پر بینک نے فی حصص2.5روپے یا 25فیصد حتمی نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح 2024ء میں مجموعی منافع 7.0روپےیا 70 فیصد ہو گیا ہے۔ مزید برآں بینک کے کُل اثاثے 1.6 ٹریلین روپے، ڈپازٹس 1 ٹریلین روپے سے زائد اور نیٹ فنانسنگ 634 ارب روپے رہی۔
بینک کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو(اے ڈی آر) 64.6 فیصد رہا ،جبکہ کیپٹل ایڈیکوسی ریشو (سی اے آر) 16.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو ریگولیٹری ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔
فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ، "ماشاء اللہ 2024ء کےہمارے مالیاتی نتائج اُن مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے ایک معروف اسلامی بینک کی حیثیت سے بورڈ، مینجمنٹ اور ملازمین کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ قائم کی ہیں۔” انہوں نے بینک کے صارفین کے مسلسل اعتماد اور شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا ،”الحمدللہ 2024ء میں ہماری مستحکم کارکردگی ہمارے صارفین پر مبنی نقطہ نظر کا ثبوت ہے۔ ہم بہترین خدمات کے ساتھ جدید شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی اور ڈیجیٹل مصنوعات پیش کررہے ہیں ۔ان مضبوط بنیادی اصولوں کے ساتھ بینک ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے اچھی پوزیشن پر ہے۔”
فیصل بینک کی شاندار مالیاتی کارکردگی اس کے مستحکم کاروباری بنیادی اصولوں، رسک مینجمنٹ کے دانشمندانہ طریقوں اور جدت پر توجہ مرکوز کرنے کی نشاندہی ہے۔ یہ اقدامات صنعت کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے بینک کی پوزیشن کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ بینک اپنے شراکت کی پائیدار ترقی اور قدر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اشتہار

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل بینک ارب روپے بینک کی

پڑھیں:

پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے

پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرض سات اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا اور اس کی حتمی وصولی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پچاس کروڑ ڈالر کی گارنٹی سے مشروط ہوگی۔ معاہدے کے تحت یہ پہلا غیر ملکی تجارتی قرض ہوگا جس پر پانچ سال کے لیے دستخط کیے جائیں گے۔  ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گارنٹی کی منظوری منیلا میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس کے بعد قرضے کے اجرا کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور گارنٹی کی منظوری کے بعد غیر ملکی بینک قرض کی رقم پاکستان کو منتقل کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ قرض وسط جون میں پاکستان کو جاری کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس معاہدے سے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ فی الوقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ جون کے آخر تک یہ ذخائر چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ قرض وقتی ریلیف تو فراہم کرے گا، لیکن اس کے پائیدار اثرات کے لیے ضروری ہے کہ معیشت کو مزید استحکام دینے کے لیے بنیادی اصلاحات پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی