لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

 اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی کے آپریشن کرنا پڑیں گے جبکہ ایک کی ہڈی پر پلاسٹر چڑھایا جائے گا۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی

پشاور:

شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔

ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔

بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔

سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • پنجاب: بارشوں کے دوران 143 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • لودھراں کے مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر، ایک جاں بحق