کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، رمضان المبارک اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبے بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔
کابینہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بین الاقوامی کرکٹ سیریز سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا، خواجہ سلمان رفیقصوبائی وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سیریز اور ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو بھر دیں، محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام پر امن ماحول میں کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو تمام متعلقہ محکمہ جات سے مکمل کوآرڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
‘پر امن ہارس اینڈ کیٹل شو سے بھی عوام محظوظ ہو رہے ہیں‘خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لاہور میں پر امن ہارس اینڈ کیٹل شو سے بھی عوام محظوظ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، کمشنر لاہور اور متعلقہ اداروں سے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات خواجہ سلمان رفیق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات خواجہ سلمان رفیق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق چیمپیئنز ٹرافی امن و امان کی کرکٹ سیریز نے کہا کہ کے دوران کی ہدایت کے لیے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔
بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس
کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔
سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ
سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:
گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے
معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔
اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔