آئی ایم ایف مشن کی 24 فروری کو پاکستان آمد، ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کا ڈی این اے ٹھیک ہوگا، اس کے بغیر معیشت کی بہتری کی امید نہیں دکھائی دیتی۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اداروں کے معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ لینا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنڈ ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔