محمد رضوان سب سے بہتر چوائس ، بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا ، شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فاسٹ بولرز کواظہرمحمود کےساتھ پلان بناناہوگا، یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونر نہیں ہیں، پرفارم کرنا ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے، بابراعظم اور فخرزمان پر چھوڑ دینا کہ یہ جتوائیں گے،یہ غلط ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے بولرز نے اچھا اسٹارٹ دیا تھا، ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 27 اوورز ڈاٹ کھیلے، ہماری ہٹنگ نہیں،سنگل ڈبل کا بھی مسئلہ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف خوشدل شاہ نے اچھی بیٹنگ کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف بابراعظم اور امام الحق کو اوپننگ کرانی چاہیے، بابراعظم لمبی اننگز کھیل سکتا ہے،ماضی میں بھی کھیلی ہے، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، بھارت کی فرسٹ کلاس کو 100سال ہوگئے،وہی نظام چل رہا ہے، ہمارے کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین آتا ہے تو نظام بدل جاتا ہے، چہرے بدلنے سے ہمارا کرکٹ کانظام نہیں بدلناچاہیے، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے نظام کو بھی چھیڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: > "ہم سب مل کر یو اے ای کی کرکٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں، اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔" یہ شراکت داری یو اے ای میں نوجوانوں کی کرکٹ کے لیے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہے، جس کا مقصد ہے معیاری تربیت فراہم کرنا اور مستقبل کے اسٹارز تیار کرنا۔