ٹوکیو: دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فضائی حملوں کی تصویری نمایش
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔