چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
دبئی (مانیٹر نگ ڈ یسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے
229 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور آدھی ٹیم یعنی 5 کھلاڑی صرف 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جب کہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے پویلین لوٹایا۔ بنگلادیش کے تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔5 وکٹیں گرنے کے بعد ذاکر علی اور توحید ہردوئے نے 154 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی ، 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔توحید ہردوئے نے شاندار 100 رنز مکمل کیے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ تنزید حسن نے 25 اور رشاد حسین نے 18 رنز بنائے، سومیا سرکار اور نجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اور تنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔روہت شرما 41 اور ویرات کوہلی نے 22 رنز بنائے، شریاس ایئر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ شبمن گل 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔کے ایل راہول 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا و ٹ ہوئے
پڑھیں:
بھارت کی اوچھی حرکت: حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ’ایکس‘ نے بھارت میں اکاؤنٹ معطل کیا۔قبل ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔