مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے اور تین سے چارروز میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی۔رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے گی ، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعدمصطفیٰ کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی جائے گی۔خیال رہے مصطفیٰ عامر کی لاش قبر کشائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی، ڈی این کیلئے 11 نمونے حاصل کئے گئے ہیں ، جس سے شناخت ہوسکے گی کہ یہ لاش مصطفی کی ہے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے