Nawaiwaqt:
2025-06-09@20:41:06 GMT

کراچی : نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تعیناتی

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی : نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تعیناتی

 لانس ڈوم کو کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔لانس ڈوم پاکستان میں ڈائریکٹر تجارت اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے.انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کو دو بار برسلز اور برلن میں یو کے کے یورپی یونین کے مشن میں تعینات کیا گیا.

برطانیہ میں لانس افغانستان اور پاکستان ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔نئے تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر یورپ کے ڈائریکٹوریٹ میں کئی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ یہ یورپ اور امریکہ کے دو وزراء کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے۔ایف سی ڈی او میں شامل ہونے سے پہلے، لانس ڈوم نے لندن میں ایک سرمایہ کاری بینک اور یورپی مرکزی بینک میں کام کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر درج کرائیں۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں ۔ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ۔

نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں ۔مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں۔کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اپ کی مدد اور محفوظ سفر کے لیے ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی
  • فلسطینیوں کی منظم نسل کشی مہم میں برطانیہ کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
  • لاس اینجلس، پینٹاگون کا حاضر سروس دستوں کی تعیناتی کا عندیہ
  • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • لاس اینجلس فسادات: نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد مظاہروں کی شدت میں اضافہ
  • حج 2025، تمام انتظامات خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے ڈپٹی گورنر مکہ
  • آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور
  • گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
  • برطانیہ کی اکثریت اسرائیل کیخلاف پابندیوں کی خواہاں ہے، سروے
  • کوئٹہ، عید الاضحیٰ کے دوران تفریحی مقامات پر پابندی