تل ابیب کے قریب بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم برآمد کیےہیں جو ٹائم ڈیوائسز سے لیس تھے لیکن پھٹ نہ سکے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایسا تھا کہ اسے جمعہ کی صبح پھٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جب لوگ کام پر جانے کے لیے بسوں میں سوار ہوتے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں سرگرم مسلح گروہ “طولکرم بٹالین” نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک قابض اسرائیل ہماری زمین پر موجود ہے، ہم اپنے شہداء کا انتقام لینا نہیں بھولیں گے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم بہتر اور جدید نوعیت کے تھے اور ان کا ڈیزائن مغربی کنارے میں بنائے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مشابہت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
ایک طاقتور زلزلے نے ترکی کے اہم شہر استنبول سمیت شمال مغرب علاقوں کو بدھ کی دوپہر ہلا کر رکھ دیا، یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی ہے۔
زلزلہ استنبول کے مضافات میں سلویری سے دور مارمارا کے ان لینڈ سمندر میں آیا جس کی شدت پڑوسی صوبوں میں بھی محسوس کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ متعلقہ ریاستی اداروں نے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فیلڈ سروے شروع کر دیا ہے۔ ’میں زلزلے سے متاثر اپنے شہریوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز یعنی جی ایف زیڈ کے مطابق ترکیہ میں آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.02 ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں اپڈیٹ کرتے ہوئے 6.2 بتایا گیا، جبکہ زلزلہ کا مقام 10 کلومیٹر یعنی 6.21 میل کی گہرائی میں تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز جی ایف زیڈ ریکٹر اسکیل زلزلہ