شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے موجودہ پیس اٹیک کے لیڈر شاہین شاہ آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں اسٹیج پر ایکشن ٹھیک کرنے کی ٹپس دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر شاہین کے بالنگ ایکشن میں غلطی کی نشاندہی کی اور بتایا کہ وہ کہاں غلطی کررہے ہیں، جسے تبدیل کرکے وہ خطرناک بالر بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا"
سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کے بعد سے شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی، جس کے باعث پاکستانی پیس اٹیک میں شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔
قبل ازیں پاکستان بالرز نے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میں نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 10 اوورز میں محض ایک وکٹ پر 113 رنز لٹائے تھے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بالرز نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟
اسی پروگرام میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز؛ متنازع لمحات کون کون سے رہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے جس پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکشن میں غلطی
پڑھیں:
سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی
پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے 700 مبینہ پولیس مقابلوں کا ذکر کیا ہے، یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں۔
جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے بڑھتے واقعات، عوام اور ماہرین قانون کیا کہتے ہیں؟
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ قانونی نکات کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن پٹیشن میں خود پڑھیں، پیرا نمبر 25 کیا کہتا ہے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ تمام مبینہ پولیس مقابلے سی سی ڈی نے کیے ہیں مگر محکمہ ان کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔
وکیل نے مزید کہا کہ سی سی ڈی کا قیام پولیس آرڈر کے بنیادی اسٹرکچر کے خلاف ہے، اگر عدالت چاہے تو جو ترمیم یا ڈیٹا مطلوب ہے وہ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
تاہم چیف جسٹس نے واضح کیا کہ پٹیشن میں ترمیم آپ خود کریں، عدالت اس بارے میں کوئی ڈائریکشن نہیں دے رہی۔
بعد ازاں وکیل نے پٹیشن میں ترمیم کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس آرڈر چیف جسٹس عالیہ نیلم ڈیٹا سوشل میڈیا سی سی ڈی لاہور ہائیکورٹ