چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شمبھن گل نے اپنے ارادے ظاہر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شمبھن گل نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ارادے ظاہر کردیے۔
پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف
شمبھن گل نے کہاکہ پریشر برداشت کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بھارتی نائب کپتان نے کہاکہ مڈل اوورز میں اچھا کھیل پیش کرنے والے ٹیم کے لیے جیتنا آسان ہو جاتا ہے۔
شمبھن گل نے کہاکہ اگر میچ پرانی وکٹ پر ہوا تو 280 سے 300 رنز کا ٹوٹل کافی ہوگا لیکن اگر وکٹ تبدیل ہوئی تو پھر اننگز میں 350 رنز بھی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہر میچ میں ایک ہی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں، پاکستان کے ساتھ میچ دیگر میچز سے مختلف نہیں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بیٹنگ کرتے وقت یہ نہیں سوچتا کہ بحیثیت نائب کپتان کھیل رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں کہاں کہاں لگائی جائیں گی؟
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ کل دبئی میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارادے بھارتی نائب کپتان پاک بھارت ٹاکر پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم رضوان الیون وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی نائب کپتان پاک بھارت ٹاکر پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم رضوان الیون وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی شمبھن گل نے پاکستان کے نائب کپتان پاک بھارت نے کہاکہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔