امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس )ریپبلکن سینیٹرز نے امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکا کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔بل میں امریکا میں اقوام متحدہ کے ملازمین کے لیے سفارتی استثنا ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان ایوانِ نمائندگان میں بھی اسی طرح کا بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے
جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب
پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔