UrduPoint:
2025-09-18@14:39:41 GMT
ایک سیاسی جماعت لاکھوں ڈالر لگاکر ملک کیخلاف مہم چلارہی ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہاکہ امریکا میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرار اد پاس کرتی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہم ن لیگ اور حکومت کے خلاف نہیں ملک کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی کم ہوئی، شرح سود کم ہو گئی جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ڈائیلاگ کبھی ختم ہی نہیں ہوتا اگر وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ہم سے ڈائیلاگ کریں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ اس بات پر ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری اللّٰہ کے واسطے معاف کر دو۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ مصدق ملک کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-4