آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 143 گیندوں پر 165 رنز بنانے والے انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل نے 2004 میں امریکہ کے خلاف 145 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔
مزیدپڑھیں:ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جایزہ لیا جارہا ہے۔