روزہ ، نماز اور قیام الیل جذبہ جہاد پیدا کرتا ہے، مفتی مولانا ولی محمد سہتو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نواب شاہ : جماعت اسلامی کے رہنما مفتی مولانا ولی محمدسہتو استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
نواب شاہ (نمائندہ جسارت )ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے رہنما مفتی مولانا ولی محمد سہتو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک انقلاب کا مہینہ ہے جو روزہ، نماز اور قیام الیل کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ جہاد پیدا کرتا ہے وہ جماعت اسلامی نوابشاہ کی جانب سے ترازو چوک میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قبلہ اول بیت المقدس کو آزادی ملی ، سندھ باب الاسلام بنا، غزوہ بدر کا معرکہ درپیش آیا جس میں دشمن کے مقابلے میں قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود مسلمانوں کو فتح ملی، پاکستان کو آزادی 27 رمضان المبارک کو ملی، قرآن کریم اور دیگر آسمانی کتابیں رمضان میں نازل ہوئی جبکہ اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں اللّٰہ تعالیٰ نے طاق راتوں میں ایک ایسی رات رکھی جس میں ایک رات کی عبادت کو ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل قرار دیا گیا ہے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سرور احمد قریشی اور نجف رضا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو بدلنے کا عہد کریں ہم اسلامی تعلیمات سے انحراف کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں پاکستان نظام اسلام کے لیے قائم ہوا لیکن ہمارے حکمرانوں کی ہوس اقتدار اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے اس کا واحد حل زمام کار صالح اور دیانتدار قیادت کو سونپی جائے جس کے لیے جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کوشاں ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔