بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔

کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے
دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے دلچسپ تبصروں نے ماحول مزید گرمادیا۔سنیل گواسکر نے کہا بھارتی ٹیم بیلنسڈ ہے لیکن وکٹ دیکھنی پڑے گی، راشد لطیف بولے لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ بھارت کی بولنگ تنگ کرتی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ اگر بھارت نے بنگلا دیش سے میچ والی غلطیاں کیں تو پاکستان جیت سکتا ہے جبکہ ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ آن پیپر بھارت مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ایسے پلیئرز دستیاب ہیں جو میچ کے دن اچھا کھیل جائيں تو نیّا پار لگا سکتے ہيں۔احمد شہزاد نے کہا کہ پاک بھارت میچ پچھلے سارے میچ بھلا کر شروع ہوتا ہے ، بھارت کے فیورٹ ہونے کے با‏عث پاکستان ٹیم پر دباؤ کم ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاک بھارت بھارت کے میں پاک نے کہا

پڑھیں:

ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ہونیاں اور انہونیاں
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • وہ مشہور اداکارہ کون ہے جسے پہلی ہی فلم سے نکال کر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟