چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اس بڑے مقابلے کا رنگ پاکستانی سیاستدانوں پر بھی چڑھ گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان اور دفاعی چیپمپئن پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی کے اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کی گرم جوشی نے صرف عام شائقین نہیں بلکہ سیاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستانی وزرا اور سیاستدانوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاک بھارت میچ ہے جس میں ہماری نیک خواہشات اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر اور کھل کر کھیلیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج ایک تاریخی میچ ہوگا۔ پوری قوم کی دعا ہے کہ آج کا میچ پاکستان ٹیم ہی جیتے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سے شکست کو بھلا کر روایتی حریف بھارت کے خلاف نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور 2017 کے فائنل والی پرفامنس دہرا کر شکستوں کو ماضی کا قصہ بنا دیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ فاسٹ بولرز سے توقعات ہیں کہ وہ بھارتی بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنے سے روکیں گے۔ شاہین بھی یہ ذہن نشین کرلیں کہ بھارت کے خلاف میچ میں ایک بڑی پرفارمنس آپ کو ہیرو بنا سکتی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست دی جب کہ بھارت بنگلہ دیش کو ہرا چکا ہے۔ قومی ٹیم کو اپنے اعزاز کے دفاع اور ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کے میچ میں بڑے مارجن سے فتح ضروری ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا ریکارڈ روایتی حریف کے خلاف اچھا ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں پانچ میچ کھیل رکھے ہیں۔ پاکستان نے تین جب کہ بھارت نے دو میچ جیتے ہوئے ہیں۔گرین شرٹس نے گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم کے خلاف

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں

بھارت(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں
ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر ”آپریشن بنیان موصوس“ کے تناظر میں سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوںوغیرہ پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔

بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواجِ پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی ان پوسٹرز پر درج ہیں۔

پوسٹروں کے ذریعے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی بھر پور سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور افواج کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں
  • پاکستانی سفیر نے امریکی تھنک ٹینکس کے سامنے بھارت کو بے نقاب کردیا
  • پاک بھارت کشیدگی عسکری کے بعد اب سفارتی میدان میں
  • بھارت جب بھی جارحیت کرے گا, اُسے ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا:ایاز صادق
  • ناسمجھ میں آنے والی سیاست
  • جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے
  • پاک، بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے سفارتی کمیٹی کا دورہ امریکا طے
  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
  • دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی، سابق فوجی افسران
  • ذاتی سیاست