میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں دونوں ٹیموں کے اسٹار پلئیرز نے ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ انداز میں ہاتھ بڑھایا جس پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔
ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران بھی دونوں کرکٹرز نے اپنے دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے جس میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان 31 رنز بنالیے ہیں جبکہ بابراعظم 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔