Nawaiwaqt:
2025-04-25@10:29:55 GMT

خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں: محمد اورنگزیب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں۔  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآگئی، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کوچھواہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے.

پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کوفائندہ ہوا، ہمیشہ یہی بات آتی ہےمعاشی استحکام آگیاہےتو اسے آگےکیسے برقرار رکھا جائے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل، گھی، دالوں کی بین الاقوامی قیمتیں گررہی ہیں .یہاں بڑھ رہی ہے. وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے.وزیراعظم ایف بی آر اصلاحات کو لیڈ کررہےہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فارم کو آسان بنانا ہے. تاکہ لوگ خود بھر سکیں. فارم بھرنے کیلئےکسی کو وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، کسٹم سےکرپشن ختم ہوگئی ہے. مزید بہتری کی گنجائش ہے. ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے سے پوری قومی خزانےکا بوجھ کم ہواہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار اور مؤثر پالیسیز سے ہی پاکستان ترقی کرے گا. بیرون ممالک کمپنیوں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے.چیف جسٹس سے درخواست کی تھی جتنے بھی کیس رکے ہیں انہیں کلیئر کریں، ان کے احسان مندہیں کہ کمیٹی بنائی ہے تیزی سے فیصلے کریں۔وفاقی وزیرخزانہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹیکس کیسز جلدی حل ہوجائیں گے، ٹیکس کا پیسہ اداروں کےخسارے میں جاتاہےتو عوام کا نقصان ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی وزیرخزانہ

پڑھیں:

قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انگریزی پڑھ کر نہیں قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروسز اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1973ء کا قانون جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سول سروسز کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، سول سروسز کو ایلیٹ کلاس کا ادارہ بنایا گیا ہے، عام شہری کےلیے دروازے بند ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور ترک اپنی زبانوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں بھی قومی زبان کو اپنانا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر انگریزی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو پاکستان آج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہوتا، انگریزی پڑھ کر نہیں، قومی زبان اپنا کر ترقی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پانڈا بانڈ کا اجرا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات
  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلیے نئے ٹیکس کا ارادہ نہیں،حکومت
  • مشکل فیصلے اور مستقل مزاجی: وزیر خزانہ نے عالمی فورم پر معاشی حکمتِ عملی بیان کردی
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما
  • وزیرخزانہ کا اصلاحات کا تسلسل برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ
  • معدنیات کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سید باقر الحسینی
  • امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ