عظمیٰ بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات پبلک کو لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے انتظامات میں پنجاب حکوت کے شاندار کردار اور آج کل لہاور سمیت پورے پنجاب میں پبلک کے سر پر سوار کرکٹ بخار کے متعلق بھی اطلاعات دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں یہ اطلاع دینا زیادہ ضروری سمجھا کہ گرین شرٹس اشتہارات پر جتنی محنت کرتے ہیں،اگر اتنی ہی محنت کھیل کی پریکٹس پر لگائیں تو حالات بہتر ہو جائیں۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں کل نیوزی لینڈ کی بہتر کھیلنے والی ٹیم سے اچھا مقابلہ کر کے ہار گئی تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آج جمعرات کے روز شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک نیوز چینل سے انٹرویو میں پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا, “یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔” شاید عظمی بخاری کو کسی نے یہ بتایا ہو گا کہ نیوز ور انٹرٹینمنٹ چینلز پر چلنے والے اشتہارات ریکارڈڈ نہیں ہوتے بلکہ ان میں دکھائی دینے والے ماڈلز کر ہر روز لائیو ان اشتہارات میں کام کرنے کی محنت کرنا پڑتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیر داخہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔ نہ سرجری ہوئی، نہ ڈرِپ لگی نہ اور کچھ ہوا!
ان تابڑ توڑ حملوں کے ساتھ اسی سانس میں عظمی بخاری نے کہا، یہ باتین اب اس وقت کرنے کی نہیں ہیں، ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے، اب ٹیم کو بیک کرنا ہے، بیک کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، کھیلنے کے سوا ٹیم کے پاس کوئی آپشن نہیں۔
عظمی بخاری نے نیوز چینلز پر روزانہ بھاشن دینے والے کرکٹ ایکسپرٹس کی طرح کمال سنجیدگی سے کرکٹ بگھارتے ہوئے کہا، فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ نسیم شاہ کے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کی جیتنے کے لئے سنسئیر ایفرٹس نظر آتی ہیں۔
باقی کھلاڑیوں کے متعلق وزیر اطلاعات نے اطلاع دی کہ باقی اگر ہارتے بھی ہیں تو ان کےرویہ سے لگتا ہے، چِل ماحول، مِٹھے چاؤل، مسئلہ کوئی نہیں، ہار وی گئے آں تے خیر اے، کیہہ فرق پیندا اے۔۔۔۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے گرین شرٹس کی تابڑ توڑ مکوں سے طبعیت صاف کرنے کے بعد یہ بھی کہا، “دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔”
مزیدپڑھیں:میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ، کوئی دوست ملک عمران خان کو رکھنے کیلئے راضی ہی نہیں،ریحام خان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات
پڑھیں:
دریاؤں میں آنیوالے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دریاؤں میں آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ دریاؤں سے آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر صوبے کو کسی اور کی ہدایات کی ضرورت نہیں اور نہ ہی سندھ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے۔
انہوں نے کہا کہ زیرِ غور کینالز منصوبے میں صرف سیلابی پانی استعمال کیا جائے گا، جو ضائع ہونے کے بجائے فائدے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی نہر تعمیر نہیں ہوئی، مگر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مذاکرات دھمکیوں سے نہیں، بات چیت سے آگے بڑھتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، مگر کسانوں کے مسائل آج بھی وہیں کے وہیں ہیں۔ اگر پیپلزپارٹی گمراہ کن بات کرے گی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہر بیان کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج جاری ہے۔ سکھر بائی پاس پر وکلا کا دھرنا تاحال جاری ہے، جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
اس معاملے پر وفاقی سطح پر بھی ہلچل دیکھنے میں آئی ہے اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے درمیان مذاکرات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ دونوں جانب سے رہنما پریس کانفرنس بھی کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم نے معاملے کہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
Post Views: 1