پاکستان غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے: محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ آج کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر بیچ دیتا ہے وہ وفادار ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جو سچ بولتا ہے، جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے وہ غدار ہے، پورا ملک جانتا ہے انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی
پڑھیں:
زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
گریما گارگ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ زوبین کا آخری خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ یہ فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
پوسٹ کے ساتھ گلوکار کی اہلیہ نے جذباتی پیغام بھی لکھا ’تم نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے جو خطوط لکھے، ان کے ہر لفظ میں محبت جھلکتی ہے۔ مگر میرے دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے19 ستمبر کو کیا ہوا؟ کیسے اور کیوں؟ جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے، سکون نہیں مل سکتا‘۔
زوبین گارگ کے ہاتھ سے لکھے گئے اس خط میں تحریر تھا: ’’ذرا انتظار کرو، میری نئی فلم آنے والی ہے۔ ضرور دیکھنے آنا۔ محبت کے ساتھ، زوبین دا۔‘‘
یا علی مدد علی گانے سے مشہور گلوکار کے مداح اس خط کو اور زوبین کی اہلیہ کے پیغام کو پڑھ کر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جس کی تاحال تحقیقات جاری ہیں اور گلوکار کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زوبین کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔